Urdu book · امن عالم
دشمن اور مقاتل کا فرق
Urdu book, p. 115
By Maulana Wahiduddin Khan
پر ممکن ہوسکی۔ اس معاملہ کی ایک برعکس مثال فلسطین میں ملتی ہے۔ 1948ء کے بعد فلسطینی مسلمانوں کے لیے جو صورت حال پیدا ہوئی اُس کو انہوں نے اسرائیل کے خلاف متشددانہ کارروائی کے لیے کافی سمجھ لیا۔ مگر نتیجہ کیا نکلا۔ 1948ء میں فلسطینی مسلمانوں کے پاس فلسطین کا آدھے سے زیادہ حصہ ملا ہوا تھا جس میں یروشلم بھی پورا کا پورا شامل تھا۔ مگر متشددانہ عمل کا انتخاب لینے کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج فلسطینیوں کے پاس کچھ بھی نہیں۔ یکساں مدت میں فلسطینیوں کو متشددانہ عمل کے نتیجہ میں تباہی ملی اور ٹھیک اُسی مدت میں جاپان کا حال یہ ہوا کہ وہ اقتصادی اعتبار سے عالمی سپر پاور بن گیا۔ بات کی جڑ ہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader