مذہب امن
Urdu book, p. 116
By Maulana Wahiduddin Khan
مذہب امن پیسیفزم (pacifism) ایک مستقل موضوع ہے جس پر صدیوں سے غور وفکر جاری ہے اور اس کے بارے میں اہل علم نے بہت کچھ لکھا ہے اور لکھ رہے ہیں۔ انسائیکلو پیڈیا برطانیہ کا (1984) میں پیسیفزم پر ایک تفصیلی مقالہ ہے جو 8 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ مقالہ جرمن پروفیسر موہلمان (Wilhelm Emil Muhlmann) کا لکھا ہوا ہے جو اس موضوع پر اکسپرٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پیسیفزم کے موضوع پر انگریزی میں چھپی ہوئی چند کتابوں کے نام یہ ہیں: 1. E. L. Allen, F.E. Pollard, and G. A. Sutherland, The Case for Pacifism and Conscientious Objection. 1946. 2. Hannah Arendt, On Violence. 1970 3. Raymon Aron, Peace and War. 1962 4. C.J. Cadoux, Christian Pacifism Re-examined. 1940 5. Ted Dunn, Alternatives to War and Violence: A search. 1963. 6. Carl Joachim Friedrich, Inevitable Peace. 1948 7. Richard Gregg, The Power of Non-violence. 1966 8. Aldous Huxley, An Encyclopaedia for Pacifism. 1937. 9. Ralph T. Templin, Democracy and Non-Violence. 1965. 10. Quincy Wright, A Study of War. 1965. امن پسندی یا مذہب امن (Pacifism) صدیوں پرانی ایک تحریک ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا سے جنگ کا خاتمہ کر دیا جائے تا کہ انسانی سماج میں مستقل طور پر امن کی حالت قائم ہو۔ وہ تحریکیں جن کو عدم تشدد کی تحریک (non-violent movement) کہا جاتا ہے، اُن کا مقصد جزئی یا بنیادی طور پر یہی رہا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader