Urdu book · امن عالم

امن عالم

Urdu book, p. 199

By Maulana Wahiduddin Khan

سے نفرت کے نام پر وہ مکمل طور پر متحد نظر آتے ہیں۔ اس مثال کی بنا پر دنیا کو یہ کہنے کا موقع ملا کہ اسلام کے اندر یہ طاقت نہیں کہ وہ مسلمانوں کو باہم متحد کر سکے۔ اسی ذہن کی ترجمانی دہلی کے انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز (18 جون 2001ء) کے ایک مضمون میں اس طرح کی گئی ہے کہ اسلام پاکستان کو متحد نہ کر سکا، مگر ہندوستان دشمنی نے اس کو متحد کر دیا: Islam does not hold Pakistan together anymore, but anti-Indianism does. پاکستان کی مصالحانہ پالیسی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اہل پاکستان کے اندر نیا مثبت ذہن فروغ پائے گا۔ اس کے بعد اہل پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائیں گے جب کہ ان کے قومی اتحاد کی بنیاد اینٹی انڈ یا ذہن نہ ہو بلکہ ان کے قومی اتحاد کی بنیاد پرو اسلام (pro-Islam) ذہن ہو جائے۔ یہ فائدہ اتنا عظیم ہے کہ عجب نہیں کہ اس کے بعد پاکستان کے اوپر اللہ کی رحمت کے تمام دروازے کھل جائیں اور اس کی رحمت کا کوئی دروازہ اُس کے اوپر بند نہ رہے۔ دورۂ ہند سے قبل بھیجا ہوا خط برادر محترم پرذیڈنٹ پرویز مشرف صاحب السلام علیکم ورحمۃ الله انڈیا کے لیے آپ کا دورہ (15- 16 جولائی) ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ الله تعالی اس اقدام کو مکمل کامیابی عطا فرمائے۔ 12 اکتوبر 1999 کو جب الله تعالی نے آپ کو ایک امکانی ہوائی حادثہ سے بچایا اور پاکستان کے سیاسی اقتدار پر سرفراز کیا تو مجھے رابرٹ کلایو کا واقعہ یاد آ گیا۔ ایک امکانی حادثہ سے بچنے کے بعد کلایو کی زبان سے یہ الفاظ نکلے تھے: خدا نے تم کو کسی بڑے کام کے لیے بچایا ہے۔ اور اس کے بعد اس نے واقعہً برطانی تاریخ میں ایک بڑا کام انجام دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہی تاریخ آپ کے ساتھ دہرائی جانے والی ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الله نے آپ کو اپنی خصوصی مدد سے بچایا ہے تا کہ آپ برصغیر ہند میں قیام امن کا وہ ضروری کردار ادا کر سکیں جس کا تاریخ کو نصف صدی سے انتظار ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page