سائنس توحید کی طرف
Urdu book, p. 114
By Maulana Wahiduddin Khan
رکھتا۔ ایسی تحقیق صرف ایسے اداروں میں ہوسکتی ہے جن کے پاس ٹنوں روپیہ ہو، انتہائی قیمتی مشینیں ہوں اور کسی تحقیق کے لیے وہ درجنوں سائنس دانوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہوں ۔ ایسے ادارے یا امریکہ میں ہیں یا جاپان میں یا مغربی یورپ میں۔ سائنس اگر چہ اپنے آپ کو "کیا ہے" کے سوال تک محدود رکھتی ہے ، وہ "کیوں ہے" کے سوال تک جانے کی کوشش نہیں کرتی۔ تاہم یہ ایک واقعہ ہے کہ سائنس نے جو دنیا دریافت کی ہے وہ اتنی پیچیدہ اور حیرت ناک ہے کہ اس کو جاننے کے بعد کوئی آدمی "کیوں ہے" کے سوال سے دو چار ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میکسویل (1879-1831ء) وہ شخص ہے جس نے برقی مقناطیسی تعامل (electromagnetic interaction) کے قوانین کو ریاضی کی مساواتوں (equations) میں نہایت کامیابی کے ساتھ بیان کیا۔ انسان سے باہر فطرت کا جو مستقل نظام ہے اس میں کام کرنے والے ایک قانون کا انسانی ذہن کی بنائی ہوئی ریاضیاتی مساوات میں اتنی خوبی کے ساتھ ڈھل جانا اتنا عجیب تھا کہ اس کو دیکھ کر بولٹزمن بے اختیار کہہ اٹھا وہ کون خدا تھا جس نے یہ نشانیاں لکھ دیں : Who was the God who wrote these singns?

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader