Urdu book · عقلیات اسلام

عقلیات اسلام

Urdu book, p. 116

By Maulana Wahiduddin Khan

باندھے رہتی ہے، اور کمزور نیوکلیئر فورس جوریڈیائی لہروں سے متعلق ہے)۔ پروفیسر عبد السلام اور دوسرے سائنس دانوں نے حال میں کمزور نیوکلیئر فورس اور برقی مقناطیسیت کو ایک ثابت کرنے میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ زڈ ذرہ کی دریافت سے قوی تجرباتی تائید حاصل ہوگی۔ 3- ڈی این اے سے پہلے کیا تھا ڈاکٹر گراہم کیرنس اسمتھ، لکچر کیمسٹری، گلاسٹو یونیورسٹی: ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک نیا جینیٹک مادہ دریافت کریں جو ڈی این اے سے بالکل مختلف ہو۔ (ڈی این اے کا دہرا مرغولہ ڈھانچہ کیمبرج میں 1953 میں فرانس کریک اور جیمس واٹسن نے دریافت کیا تھا)۔ مجھے یقین نہیں کہ ڈی این اے ابتدائی زمین پر بن سکتا تھا۔ ضروری ہے کہ زندگی کسی اور چیز سے شروع ہوئی ہو اور ڈی این اے کا ارتقا بعد کو ہوا ہو۔ 4- جین کس طرح متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں سرجان کینڈ ریو، چیئر مین یورپین مالے کیولر بیالوجی آرگنائزیشن، ہائڈلبرگ: جین کس طرح بیکٹیریا میں متحرک اور غیر متحرک ہوتے ہیں، ان کی بابت ہم کسی قدر جانتے ہیں۔ مگر اعلی حیوانات میں یہ واقعہ کیوں کر ہوتا ہے، اس کی بابت ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔ (جین کے متحرک اور غیر متحرک ہونے ہی کی وجہ سے ایسا ہے کہ ایک جسم کے سل، جو سب کے سب ایک قسم کے جین پر مشتمل ہوتے ہیں، وہ مختلف قسم کے عمل کر پاتے ہیں اور نسوں، جلد، وغیرہ کے اجزائے ترکیبی بن جاتے ہیں)۔ 5- ہمارے اندر محفوظ نظام کیوں جسم کا مانعی نظام ہم کو چھوت سے بچاتا ہے۔ یہی ہمارے اندر الرجی کا سبب ہے، اور اعضاء کی پیوند کاری کو اس قدر مشکل بنا دیتا ہے۔ مگر ایڈنبرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر میکلم کے نزدیک ”سب سے زیادہ دلچسپ سوال یہ نہیں ہے کہ یہ مانعی نظام کیسے کام کرتا ہے، بلکہ یہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page