عقلیات اسلام
Urdu book, p. 130
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک انتہائی مختصر حصے میں بار آور کرنے کی صلاحیت رکھنے والا عنصر پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر مور نے اپنے مقالہ میں بتایا کہ جس حقیقت کی نشاندہی سپیلین زینی نے اٹھارھویں صدی عیسوی میں کی جب اس نے تجرباتی طریقے سے ثابت کیا کہ جب تک کہ نر اور مادہ کے جنسی تولیدی عناصر کی باہم آمیزش نہ ہو حیاتیاتی نمو نہیں ہو سکتی۔ قرآن نے اس سے گیارہ صدیاں پہلے مخلوط قطرہ (نطفہ امشاج) کی نشاندہی کر دی اور بتایا کہ مرد اور عورت کے نطفوں کے باہمی ملاپ سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ اسی طرح ماہ مہین کے ذیل میں یہ اشارہ موجود ہے کہ کس طرح ابتدائی حقیر بوند میں آدمی کا جامع نقشہ موجود ہوتا ہے۔ یہ بوند مستقبل کے تمام کردار اور خصوصیات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتی ہے۔ ایک مثال یوری گاگرن(1934-1968ء) ایک روسی خلا باز تھا۔ وہ پہلا انسان ہے جس نے خلا میں سفر کیا۔ اس کا یہ سفر روس کے بنائے ہوئے پہلے خلائی جہاز (Vostok 1) کے ذریعہ ہوا تھا۔ 12 اپریل 1961ء کو یہ خلائی جہاز زمین سے 187 میل کی بلندی پر گیا۔ خلا میں اس کی رفتار 8 ہزار میل فی گھنٹہ تھی۔ وہ ڈیڑھ گھنٹہ میں زمین کا ایک چکر لگاتا تھا۔ یوری گاگرن جب اپنے تقریباً چارٹن کے خلائی جہاز سے کامیاب خلائی سفر کر کے دوبارہ زمین پر اترا تو اچانک وہ عالمی شہرت کا مالک بن چکا تھا: His spacefight brought him immediate worldwide fame (IV/376). یوری گاگرن(Yuri Gagarin) کا کم عمری میں انتقال ہو گیا۔ تاہم اس کی بہت سی یادداشتیں اب بھی چھپی ہوئی موجود ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کے لیے دلچسپی کا سامان فراہم کرتی ہیں۔ گاگرن نے اپنے تاریخی سفر سے واپس آ کر جو باتیں بتائی تھیں، ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ میں نے خلا سے جب زمین کو دیکھا تو میں نے پایا کہ زمین

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader