Urdu book · عقلیات اسلام

ذرہ بھی غائب نہیں

Urdu book, p. 147

By Maulana Wahiduddin Khan

اور اس نے جہاز کے حادثہ کی ساری کہانی انسان کو بتا دی۔ جب میں نے اخبارات میں ان تفصیلات کو پڑھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے اس واقعہ کی صورت میں اس عظیم تر واقعہ کا اظہار (demonstration) دیا جا رہا ہے جو قرآن میں ان لفظوں میں بیان ہوا ہے: وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ (10:61)۔ یعنی، اور تیرے رب سے کوئی چیز ذرہ برابر بھی غائب نہیں، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی، مگر وہ ایک واضح نوشتہ میں ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page