Urdu book · عقلیات اسلام

سائنس مذہب کے راستہ پر

Urdu book, p. 158

By Maulana Wahiduddin Khan

الیکٹران اور پروٹان سے جب دوسرے جسم کے الیکٹران اور پروٹان قریب ہوتے ہیں تو ان میں ایک ہیجان پیدا ہوتا ہے۔ یہی ہیجان و اختلال تمہارے اعصاب کے واسطہ سے دماغ تک پہنچتا ہے۔ بس یہی دماغی تاثر لِس یا اتصال کا احساس پیدا کر دینے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔“ Bertrand Russell, The will to Doubt. جدید سائنس کی رو سے یہ ثابت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے کہ ہمارے ذہن کے باہر کسی مادی شے کا کوئی وجود ہے۔ رسل کے الفاظ میں یہاں صرف الیکٹرانوں کا مجنونانہ رقص (mad dance) پایا جاتا ہے اور اس میں اور ہمارے لمس وغیرہ کے براہ راست محسوسات یا اشیاء میں کوئی مماثلت یا مشابہت بس برائے نام ہے۔“ بقول سر آرتھر ایڈنگٹن موجودہ علمائے طبیعیات کا” یہ اعلان و اعتراف کہ طبیعیات خارجی صداقت یا اس کے کسی جزوی حصہ کا کوئی علم عطا نہیں کر سکتی، اس نظریہ کی توثیق ہے کہ طبیعیاتی طریقوں سے جو علم حاصل ہوتا ہے وہ تمام تر ذہنی (subjective) ہوتا ہے۔“ Arthur Eddington. Philosophy of physical Science. ”جس طرح الفاظ، اشیاء کے نمائندہ نہیں ہوتے، محض ان کی علامات ہوتے ہیں، جیسے روٹی کا لفظ روٹی کی واقعی کسی شکل وصورت، رنگ و بو وغیرہ کی تصویر یا عکس و نقشہ نہیں ہوتا، اسی طرح ہم اشیائے خارجی کے متعلق جو تصورات رکھتے ہیں، وہ ان کی واقعی حقیقت و نوعیت کو نمایاں کرنے والی کوئی تصویر یا مثنیٰ مطلق نہیں ہوتے، بلکہ محض علامات (symbols) ہوتے ہیں، جیسے ریاضی و ہندسہ میں اے ۔ بی ۔ سی۔ وغیرہ حروف محض علامات ہوتے ہیں، ویسے ہی الیکٹران، پروٹان وغیرہ علم طبیعیات کی اے ۔ بی ۔ سی۔ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ طبیعیات کا حاصل اب کچھ ریاضیاتی علامات (symbols) اور ان کی مساواتیں (equations) ہو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page