موت کے اس پار
Urdu book, p. 179
By Maulana Wahiduddin Khan
کی روشنی میں اگر ہم یہ استنباط کریں کہ دوسری دنیا، جہاں مرنے کے بعد انسان پہنچ رہا ہے، غالباً وہی ہے جس کو سائنس نے اینٹی ورلڈ کا نام دیا ہے تو خالص علمی اعتبار سے اس کو نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی۔ موجودہ معلوم دنیا میں جو صورتِ حال ہے، وہ بھی یہی ہے۔ سائنس کی پہنچ دنیا کے کمیاتی پہلوؤں تک ہے۔ کیفیاتی پہلو اس کی دسترس سے باہر ہیں۔ سائنس ہمیں پھول کی خبر دیتی ہے، مگر وہ خوشبو کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی۔ وہ ہمیں اشیاء کا پتہ دیتی ہے مگر ان کے حسن سے ہمیں مطلع نہیں کرتی۔ وہ انسان سے ہمارا تعارف کراتی ہے مگر انسانی شعور کے بارے میں اس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ اسی طرح اگر وہ ہمیں " اینٹی ورلڈ " کی خبر دے مگر اس کی " خوشبو " ، اس کے " حسن " ، اس کے " شعور " کو بتانے سے عاجز رہے تو اس پر ہمیں تعجب نہ کرنا چاہیئے۔ یہ خلا ہم اپنے استنباط کے ذریعے اسی طرح پر کر سکتے ہیں جس طرح میں؛ ب ۔ ز۔ پ۔ ہ۔ پ ۔ ی ۔ ب۔ پ۔ ڑ ۔ ی ۔ ہم موجودہ معلوم دنیا کے بارے میں آج بھی کر رہے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader