Urdu book · عقلیات اسلام

زبان والے بے زبان ہو جائیں گے

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

ممنوع مقام پر کھڑا کر دیا ہے، فوراً وہاں سے ہٹ جاؤ۔ اسکوٹر ڈرائیور کے کان تک آواز پہنچی مگر اس نے اس کی پروا نہ کی۔ کیوں کہ آس پاس کو پولیس کی وردی پہنے ہوئے کوئی شخص دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مذکورہ مشینی نظام چونکہ ابھی حال میں نصب کیا گیا ہے اس لیے ڈرائیور کو اس کی خبر نہ تھی۔ اعلان کے الفاظ فضا میں گونج رہے تھے مگر اس نے سنجیدگی کے ساتھ اس کو سمجھنے کی بھی کوشش نہ کی۔ دوسری طرف انسپکٹر اس کی حرکات کو برابر اپنی اسکرین پر دیکھ رہا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ ڈرائیور اس کی ہدایت کو نظر انداز کر رہا ہے تو اس نے اپنے پاس سے ایک سپاہی کو بھیجا کہ ڈرائیور کو پکڑو اور اس کا نمبر دیکھ کر اس کا چالان کرو۔ سپاہی جب ڈرائیور کے پاس پہنچا تو اس نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ میں نے اپنا اسکوٹر یہاں کھڑا نہیں کیا۔ میں تو سواری اتارنے کے لیے صرف ایک منٹ رکا تھا اور اب اپنے راستہ پر آگے جارہاہوں۔ He was left speechless New Delhi, February 19-Caught by the camera! A three-wheeler scooter-rickshaw driver was left without an excuse when a video tape-recording of his movements was shown to him a few days ago. The sub-inspector controlling traffic with the newly installed. closed circuit television cameras spotted on his monitor a TSR driver parking his vehicle at the "No Parking" place at one of the crossings. He made announcements over the public-address system, but the driver would not listen. The SI then sent a policeman to challan the driver. The driver, protesting that he had parked his vehicle just for a minute to drop a passenger, came over to the Central Control room to meet the SI. The SI after listening to his arguments, showed him the video tape-recording of what all he had been doing since the time he

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page