ریموٹ کنٹرول
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک ریموٹ کنٹرول (remote control) ہے۔ یعنی دور سے کسی ظاہری واسطہ کے بغیر کنٹرول کرنا۔ موجودہ زمانہ میں بہت سی ایسی صورتیں پیدا ہوگئی ہیں جن میں سگنل یا پیغام تاروں پر نہیں بھیجا جا سکتا۔ مثلاً حرکت کرنے والی سواریاں جیسے ہوائی جہاز یا خلائی جہاز وغیرہ۔ ان حالات میں مشین کو حسب منشا چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول یا ریڈیو کنٹرول کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ایسے حالات میں کوڈ کی صورت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں۔ متعلقہ مشین میں ایک رسیور ہوتا ہے جو مطلوبہ فریکوئنسی پر اس کو وصول کرنے کے لیے ہر آن متحرک رہتا ہے۔ موجودہ زمانہ میں یہ طریقہ بہت سے کاموں میں کثرت سے استعمال ہونے لگا ہے۔ ریموٹ کنٹرول کا طریقہ اب اس حد تک ترقی کر چکا ہے کہ خلا میں اپنے مدار پر گھومنے والی مشینوں کو زمین سے نہایت صحت کے ساتھ ہدایات بھیجی جاتی ہیں اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اگر ان کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو کسی مادی واسطہ کے بغیر محض ریڈیائی لہروں کے ذریعہ ان کو زمین ہی سے درست کر دیا جاتا ہے۔ حتی کہ اس ایجاد نے تخریب کاروں کو بھی جدید مواقع فراہم کر دیے ہیں۔ چنانچہ 25 مئی 1985 ء کو امیر کویت کی موٹر کار کے پاس جو بم پھٹا وہ دور سے کنٹرول کیا جانے والا ایک بم تھا۔ (remote-controlled bomb) Telecontrol System to Keep a Watch Tokyo, June 26,1985, 1985 (Kyodo) Want your curtains to open and close at home while you are on vacation? Or to make sure that the front door is locked? Or to turn on the air conditioner just before you get home? You can do it all, by telephone, with Japanese made home automation equipment. "Telecontrol systems" can be hooked up too many appliances,

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader