عقلیات اسلام
Urdu book, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
آپ اطمینان کر سکیں کہ آپ کے بیرونی دروازہ کا تالہ بند ہے یا نہیں۔ اسی طرح کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر واپس پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کا ایئر کنڈیشنر چلا دیں۔ یہ سب کام آپ کر سکتے ہیں۔ جاپان کے بنائے ہوئے خودکار آلات کو اپنے گھر میں نصب کر کے آپ ٹیلیفون کے ذریعہ یہ سب کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا گھر خالی ہو۔ اس مشینی نظام کا نام ٹیلی کنٹرول سسٹم ہے۔ اس نظام کو گھر کی مختلف چیزوں سے وابستہ کیا جاسکتا ہے، بشمول ایئر کنڈیشنر، الیکٹرک تالے، پریشر کوکر اور لائٹ۔ گھر کے نئے خودکار سامانھوں میں اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں، مثلاً آگ یا چوری کے خلاف برقی آلات کے ذریعہ حفاظت۔ اسی طرح دور سے رابطہ قائم کرنے والا ذہین“ ٹیلیفون اور انڑکام جو مختلف کمروں کو مربوط کرتا ہے۔ ٹیلی کنٹرول نظام کے ذریعہ آدمی گھر کے برقی سامانھوں کو کھول سکتا ہے یا ان کو بند کر سکتا ہے۔ وہ آگ کا پتہ کر سکتا ہے۔ گیس کے نکلنے کو معلوم کر سکتا ہے یا مخصوص آلات کے ذریعہ چوری کا پتہ کر سکتا ہے جو کوڈ کی شکل میں پیغامات بھیجتے ہیں۔ خدا کائنات کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ وہ کائنات کے باہر ہے، وہ ایک محدود انسان کی مانند کائنات کے اندر موجود نہیں۔ یہ بات پہلے صرف ایک عقیدہ تھی مگر آج وہ ایک ایسی حقیقت بن گئی ہے جس کو ہم اپنے معلوم واقعات کے ذریعہ نہایت آسانی کے ساتھ قیاس کر سکتے ہیں۔ مذکورہ ٹیلی کنٹرول نظام ایک گھر کی سطح پر اسی واقعہ کا گویا ایک ابتدائی مظاہرہ ہے، جس کو خدا نے وسیع تر کائنات کی سطح پر زیادہ کامل انداز میں قائم کر رکھا ہے۔ کن فیکون آج کل جو موٹر کاریں سڑکوں پر دوڑتی ہیں وہ زیادہ تر اسی مشینی اصول پر بنائی گئی ہیں جو نکولاس آٹو (Nikolaus Otto) نے 1876 میں وضع کیا تھا۔ تاہم پچھلے برسوں میں کار کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آیا ہے۔ اب ایسی کاریں بن رہی ہیں جن کے انجن

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader