Urdu book · عقلیات اسلام

خدائی نشان

Urdu book, p. 60

By Maulana Wahiduddin Khan

خدائی نشان ٹائم میگزین 12 ستمبر 1988ء میں ایک با تصویر رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس کا عنوان ہے— آسمانوں سے جہنم کی آگ: Hellfire from the heavens یہ ایک خوفناک ہوائی حادثہ کی رپورٹ ہے جو 28 اگست 1988ء کو مغربی جرمنی میں پیش آیا۔ فرینکفرٹ کے قریب ریمسٹین ائیر بیس (Ramstein Air Base) پر ایک ہوائی مظاہرہ (Air Show) ہو رہا تھا۔ جس میں جدید ترین قسم کے دس فوجی جہاز حصہ لے رہے تھے۔ اس نمائش کا نام دل کے درمیان تیر (Arrow through the heart) رکھا گیا تھا۔ تقریباً 3 لاکھ (300,000) آدمی اس خصوصی مظاہرہ کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ نقشہ ذیل کے مطابق، دس جہازوں نے فضا میں اڑ کر دل کی تصویر بنائی۔ یہ سب جیٹ جہاز تھے جو 350 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ رہے تھے۔ ان میں سے ایک جہاز کو پرواز کے دوران الگ ہو کر ”دل“ کے اندر سے تیر کی مانند پار ہونا تھا۔ جہاز کے باہر پائلٹ نے حسب پروگرام جہاز کو اڑایا۔ مگر حساب کی معمولی غلطی سے یہ جہاز (تیر) دوسرے جہازوں کے مقام اتصال پر چند سیکنڈ پہلے پہنچ گیا۔ نیز یہ کہ اس جہاز (تیر) کو دوسرے جہازوں کی سطح پرواز سے کسی قدر بلندی پر اڑنا تھا۔ مگر اس کی سطح پرواز مقام اتصال پر عین وہی ہوگئی جو مقابل کے دوسرے جہاز کی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ”تیر“ فضا سے پار ہونے کے بجائے مقابل کے جہاز سے ٹکرا گیا۔ تین جہازوں میں فوراً آگ لگ گئی۔ عام حالات میں فوجی جہازوں کی یہ غیرمعمولی نمائش لوگوں کے اندر زبردست جوش ومسرت پیدا کرنے کا سبب بنتی۔ مگر مذکورہ حادثہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page