علم کی واپسی
Urdu book, p. 83
By Maulana Wahiduddin Khan
کائنات کی مادی تشریح کی ہر کوشش ناکام ہو گئی۔ زندگی کو مادی ذرائع سے بامعنی بنانا ممکن نہ ہو سکا۔ انسان نے خدا کے بغیر جینا چاہا مگر تجربات نے بتایا کہ خدا کے بغیر جینا اس کے لیے مقدر نہیں۔ ان واقعات نے موجودہ صدی میں ایک نیا فکری انقلاب برپا کیا ہے۔ علم کا مسافر، تھوڑی مدت تک مادیت کی راہوں میں بھٹکنے کے بعد دوبارہ مذہبی حقیقت کی طرف واپس آ رہا ہے۔ اب یہ ناممکن ہو گیا ہے کہ خالص علمی اور عقلی اعتبار سے، انسان خدا پرستانہ زندگی کے سوا کسی اور زندگی پر مطمئن ہو سکے۔ آج کا انسان، کم از کم امکانی طور پر، خدا کے اتنا قریب آ گیا ہے کہ اس اور خدا کے درمیان مصنوعی بے خبری کے در پردہ، نہ زیب، یہ سوا اور کوئی پردہ حائل نہیں۔ کے دوراستے ہیں، یہ سب کچھ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader