Urdu book · اسفارِ ہند

ناگپور کا سفر

Urdu book, p. 122

By Maulana Wahiduddin Khan

ہے کہ اس کے بغیر میں بھی دلیش کو ترقی کی طرف نہیں لے جاسکتا۔ ایک صاحب نے کہا کہ ہند ومذہب کا بنیادی عقیدہ سرو دھر م سم بھاوہ ہے۔ یعنی ہر مذہب کا احترام (respect to all religions) مگر آج جو لوگ ہندو کاز کے لئے اٹھے ہیں وہ اسی بنیادی بات کو بھولتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس قسم کی باتوں کو سن کو میرا احساس یہ ہے کہ ہندو ضمیر تڑپ اٹھا ہے۔ اس لڑکے سیکڑوں سال سے ہندوؤں کو بتایا جارہا تھا کہ سچائی ہر جگہ ہے۔ جس طرح مندر مقدس ہے اسی طرح مسجد اور گرجا بھی مقدس ہے۔ اس پر اضافہ یہ کہ تاریخ پر افسانہ (myth) کو ترجیح دی جارہی ہے۔ اخلاق اور قانون کو توڑا جارہا ہے ، انسانیت کو بلڈوز کیا جارہا ہے۔ اس انجام کو دیکھ کر سنگھ پر یوار کے خیر خواہ بھی اس کی طرف سے متوحش ہو رہے ہیں۔ ایک دلت دانشور ناگپور سے آئے تھے۔ انھوں نے کافی جارحانہ انداز میں تنقید کی انھوں نے اپنی انگریزی تقر یہ میں کہا کہ آپ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تاریخ کی غلطیوں کو درست کریں گے۔ تو تاریخ کی غلطیاں تو یہودھیا کے علاوہ اور بھی ہیں۔ مسلمانوں سے پہلے برہمنوں نے بودھ مندروں کو توڑا اور ان کی جگہ پر ہندو مندر بنا دیا۔ پھر آپ ان تاریخی غلطیوں کی اصلاح کیوں نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ہریجنوں پر ماضی میں بہت زیادہ ظلم کئے گئے۔ ہم ان کے بارہ میں بولتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ پچھلی باتوں کو بھول جاؤ۔ پھر آپ بھی اسی طرح اجودھیا اور کاشی اور تھرا کی بات کو کیوں نہیں بھول جاتے۔ خود تو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں اور دوسروں سے کہتے ہیں کہ بھلا دو۔ ایک صاحب نے کہا کہ تلک اور گاندھی کا جھگڑا برہمن اور أبرہمن کا جھگڑا تھا۔ گویا کہ وہ جاتی واد کا جھگڑا تھا۔ وہ کوئی نظریاتی جھگڑانہ تھا۔ وہی آج بھی ہو رہا ہے۔ ایک صاحب نے بتایا کہ میں اسکول کی تعلیم کے زمانہ میں آرایس ایس سے قریب ہو گیا تھا۔ لیکن تب اور اب میں بہت انتر ہے۔ کل کی آرایس ایس اور آج کی آرایس ایس میں بڑا فرق آگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گاندھی کا نام سبھی لوگ لیتے ہیں۔ مگر ہم لوگ گاندھی کو صرف آدھا مانتے ہیں۔ آج خطرہ میں ڈیموکریسی نہیں ہے۔ آج خطرہ میں دبلش نہیں ہے۔ آج خطرہ میں ہندو نہیں ہے۔ آج خطرہ میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ دراصل وہ لڑائی ہے جس کو مہاتما گاندھی نے ۱۹۴۱ تک پہنچایا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page