Urdu book · اسفارِ ہند

بمبئی کا سفر

Urdu book, p. 223

By Maulana Wahiduddin Khan

کام کر رہی ہیں اور ان میں کبھی لیٹ ہونے کا اعلان نہیں ہوتا۔ پرائیویٹ کمپنیوں نے کار کردگی کے میدان میں انڈین ایئر لائنز کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر انڈین ایئر لائنز کو قانونی تحفظ نہیں دیا گیا تو عین ممکن ہے کہ اس کا وجود ہی خطرہ میں پڑ جائے۔ پرائیویٹ ہوائی کمپنیوں میں اس وقت ایسٹ ویسٹ ایئر لائنر ٹاپ پر ہے جو کہ بمبئی کے کچھ مسلمانوں نے قائم کی ہے، میں نے ایک مسلمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں مسلمان اس پوزیشن میں ہوں کہ وہ وہاں کی سب سے طاقت ور ایئر لائنر بنا سکیں، وہاں مسلمانوں کو مظلوم بتا کر فریاد کرنا جہالت کے سوا اور کچھ نہیں۔ جہاز کے اندر مختلف چیزیں پڑھیں ۔ دہلی کے ہندی اخبار ساندھیہ ٹائمز (۲۸ مئی ) میں ایک رپورٹ چھپی تھی اس کا عنوان یہ تھا: تمباکو پینے اور کھانے سے ہر سال ۸ لاکھ لوگ مرجاتے ہیں۔ تمباکو کے نقصان کے بارہ میں اس قسم کی خبریں اور مضامین سالہا سال سے چھپ رہے ہیں مگر تمباکو کے استعمال میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ میں نے سوچا کہ تمباکو کا نقصان تو اسی دکھائی دینے والی دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔ جب ایسے کھلے ہوئے نقصان کے باوجود لوگ تمباکو کو نوشی چھوڑنے پر تیار نہیں تو اخلاقی اور روحانی غلطیوں کا نقصان تو آنکھوں سے نہ دکھائی دینے والی آخرت سے تعلق رکھتا ہے۔ پھر اس کو بھلا کون چھوڑنے پر راضی ہوگا۔ راستہ میں ٹائمس آف انڈیا (۲۸ مئی) دیکھا۔ اس کے درمیانی صفحہ پر مسٹر ویویک بھارتی کا مضمون انڈیا کی موجودہ صنعتی پالیسی کے بارہ میں تھا۔ اس میں بت بتایا گیا تھا کہ باہر کی جو کمپنیاں ہندوستان میں اپنے کارخانے لگا رہی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ یہاں کا بنایا ہوا سامان جب وہ باہر کی مارکیٹ میں لے جائیں تو اس پر ہندوستان کا نام چھپا ہوا نہ ہو۔ مثلاً ماروتی اودیلوگ لمیٹڈ میں جاپان کی فرم سوزوکی حصہ دار ہے جو سوزوکی ماروتی" گاڑی تیار کر کے فروخت کر رہی ہے۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی کار زمین (Zen) کے ساتھ ماروتی کا لفظ شامل نہ ہوگا۔ باہر کی مارکیٹ میں وہ صرف زمین کے نام سے فروخت کی جائے گی:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page