Urdu book · اسفارِ ہند

بمبئی کا سفر

Urdu book, p. 279

By Maulana Wahiduddin Khan

سمجھتا ہوں کہ یہی واحد عملی حل ہے۔ اور اگر کشمیر کے معاملہ میں بھی دونوں ملک اسی اصول پر سمجھوتہ کر لیں تو دونوں کے لئے ترقی کا دروازہ کھل جائے گا جو ۴۵ سال سے دونوں کے اوپر اسی جھگڑے کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے۔ یہ انڈین ایئر لائنز کی فلائٹ ۴۹۲ تھی، درمیان میں جہاز اودے پور میں اترا۔ اودے پور میں ہم کیوں ۲۵ منٹ رکیں گے۔“ اودے پور ہوائی اڈہ پر اترنے کے بعد جہاز کے اناؤنسر نے اعلان کیا۔ مگر اس کے بعد جب جہاز یہاں سے اڑ کر آگے کے لئے روانہ ہوا تو گھڑی میں ۳۰ منٹ ہو چکے تھے۔ اناؤنسر نے ہندی اعلان میں کہا کہ جے پور میں ہم کیوں ۲۵ منٹ رکیں گے ۔ انگریزی اعلان میں زیادہ صحیح الفاظ تھے : In Jaipur we will stay approximately 25 minutes. یہ غالب لسانی فرق کا معاملہ تھا۔ کیوں کہ انگریزی میں تحدیدی اسلوب غالب ہے، جب کہ ہندی اور اردو میں ادبی اسلوب کا غلبہ ہے۔ ” آپ کی جانکاری کے لئے باہر کا تاپ مان ۲۸ ڈگری سیلیسیس ہے۔“ ابھی جہاز ان وے پر دوڑ رہا تھا اور مسافر باہر نہیں نکلے تھے کہ اناؤنسر نے اعلان کیا۔ اس پیشگی خبر رسانی کا نام انتباہ (وارنگ) ہے۔ داعی یہی کام کرتا ہے۔ داعی کا کام یہ ہے کہ وہ آئندہ آنے والی صورتحال سے لوگوں کو پیشگی طور پر باخبر کر دے۔ انڈین ایئر لائنز کا ان فلائٹ میگزین سو آگت (ستمبر ۱۹۹۳) دیکھا۔ اس کے ایک صفحہ پر ایک نہایت خوبصورت سے رنگارنگ اشتہار تھا۔ یہ ایک آیور ویدک کارخانہ کی طرف سے اسبغول کا اشتہار تھا۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ قبض (Constipation) بہت نقصان والی چیز ہے۔ اس کو توڑنے کے لئے عام طور پر جو دوائیں ہیں ان سے پیٹ کے اندر گیس پیدا ہوتی ہے یا وہ جسم میں مضرات (side effects) پیدا کرتی ہیں۔ اسبغول واحد قدرتی چیز ہے جو جسم اور معدہ کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر قبض کا علاج کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں کہا گیا تھا کہ اسبغول ایک ہزار سال سے زیادہ مدت سے آیور ویدک کا حصہ رہا ہے۔ اور اب جدید تحقیقات سے اس کی افادیت ثابت ہو گئی ہے :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page