بمبئی کا سفر
Urdu book, p. 282
By Maulana Wahiduddin Khan
طرح کی ضمنی اور ظاہری مشابہت کی بنا پر کسی عالم یا کسی بزرگ کو کسی بد نام شخص یا جماعت کے ساتھ بریکٹ کرنا جائز نہ ہوگا۔ شریعت کا حکم ہمیشہ حقیقی حالت پر ہوتا ہے نہ کہ ظاہری مشابہت پر۔ ۲۰ نومبر کی صبح کو گھر سے روانہ ہو کر دہلی ایر پورٹ پہنچا۔ وہاں پہلی خبر یہ ملی کہ انڈین ایر لائنز کی فلائٹ ۱۸۲ لیٹ ہے۔ اسی ہندوستان میں پرائیویٹ کمپنیوں کے جہاز ہمیشہ صحیح وقت پر چلتے ہیں۔ مگر انڈین ایر لائنز کی پروازیں اکثر لیٹ رہتی ہیں۔ حادثات کی تعداد بھی ان میں زیادہ ہوتی ہے۔ ۱۵ نومبر ۱۹۹۳ کو انڈین ایر لائنز کا ایک جہاز دہلی سے حیدر آباد کے لیے روانہ ہوا۔ مگر منزل سے پہلے اس کو دھان کے کھیت میں اتارنا پڑا (ملاحظہ ہو تصویر ذیل) اس کی وجہ یہ تھی کہ کسی مشینی خرابی کی بنا پر اس کا تیل زیادہ خرچ ہوا اور وہ راستہ ہی میں ختم ہو گیا۔ ایک ملک کے دو نظام میں یہ فرق بڑا عجیب ہے۔ ایر پورٹ پر مسٹر گوتم اوسوال (م ۳ سال) سے ملاقات ہوئی۔ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور بزنس بھی کرتے ہیں۔ وہ ۱۹۷۹ سے اچاریہ منی سوشیل کمار کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اور ان کے گہرے معتقدین میں سے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader