بمبئی کا سفر
Urdu book, p. 286
By Maulana Wahiduddin Khan
ہیں۔ اس وقت بمبئی کی آبادی چودہ ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انڈیا میں پہلا بڑا انگریزی اخبار بمبئی سے ۱۸۳۸ میں نکلا۔ یہ بمبئی ٹائمس (Bombay Times) تھا جو بعد کو ٹائمس آف انڈیا کے نام سے مشہور ہوا۔ جاپان میں پہلا بڑا روزنامہ Yokohama Mainichi Shimbun ۱۸۷۰ میں جاری ہوا۔ گویا کہ جاپان ابتدائی طور پر جبر نظم میں انڈیا کے مقابلے میں ۳۲ سال پیچھے تھا۔ مگر آج وہ صحافتی ترقی میں انڈیا سے بہت زیادہ آگے جا چکا ہے۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ زندگی کے سفر میں آگے اور پیچھے کے الفاظ اضافی ہیں، ایک شخص یا گروہ اگر آج پیچھے ہو تو اس کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وہ محنت کر کے اتنی تیزی سے اپنا سفر طے کر سکتا ہے کہ آگے والوں کو بھی اپنے پیچھے چھوڑ دے۔ مہاتما گاندھی نے ۲۰ ستمبر ۱۹۳۲ کو مرن برت رکھا۔ چار روز بعد ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ کسی بھی وقت گاندھی جی کی موت ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد بمبئی میں تمام بڑے بڑے لیڈر جمع ہوئے۔ ان میں ہریجن لیڈر ڈاکٹر امبیڈکر بھی تھے۔ یہ برت ہریجنوں کے مسئلہ پر تھا۔ لوئی فشر اس کی تفصیلی رو داد بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر امبیڈکر غیر معمولی صلاحیت کے آدمی تھے۔ وہ ہندوانزم سے ہمالیائی نفرت (Himalayan hatred) رکھتے تھے۔ وہ ہندوؤں کے مقابلے میں مسلمانوں کو ترجیح دیتے تھے۔ ایک مرتبہ انھوں نے طے کیا تھا کہ پوری اچھوت کمیونٹی کو مسلمانوں کی مسجد میں لے جائیں : He preferred Moslems to Hindus and once thought of leading the untouchable community, as a body, into the Mohammedan Church. (p. 312) بمبئی کی تاریخ میں ایسے ہزاروں واقعات چھپے ہوئے ہیں جو سوچنے والوں کو عبرت کا درس دے رہے ہیں۔ جے بی ایس ہالڈین (م ۱۹۶۴۔ ۱۸۹۲) ایک مشہور برٹش سائنس داں ہے۔ برٹش حکومت کی پالیسی سے اس کو اختلاف ہوا۔ حتی کہ انگلینڈ چھوڑ کر ۱۹۵۰ میں وہ انڈیا چلا آیا۔ اس نے یہاں کی شہریت لے لی۔ انڈیا ہی میںز بھونیشور میں اس کا انتقال ہوا۔ ہالڈین لندن سے پہلے بمبئی آیا تھا۔ یہاں اس نے اُردو زبان سیکھی۔ تاہم وہ بمبئی میں زیادہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader