Urdu book · اسفارِ ہند

بمبئی کا سفر

Urdu book, p. 309

By Maulana Wahiduddin Khan

مولا نا وحید الدین خاں ہیں " انھوں نے کہا۔ اصل میں آج ہی ٹائمز آف انڈیا میں میرا ایک انٹرویو تصویر کے ساتھ چھپا ہے۔ اس کو انھوں نے دیکھا تھا۔ یہ مسٹر با سو دیو اگروال تھے جوسروس انٹرنیشنل (دہلی) میں ڈائریکٹر ہیں۔ ٹیلی فون نمبر دہلی : 536095 انھوں نے کہا کہ آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیش میں لڑائی جھگڑا ختم ہو۔ ہندو اور مسلمان مل جل کر رہیں۔ گزری ہوئی باتوں کو بھلا کر مستقبل کی تعمیر کی جائے۔ انھوں نے پولیٹیکل پارٹیوں کی شکایت کی اور کہا کہ ماحول کو بگاڑنے میں سب سے زیادہ ہاتھ انھیں پولیٹیکل پارٹیوں کا ہے۔ ہندوؤں میں اس قسم کے بے شمار لوگ موجود ہیں۔ مگر مسلمانوں کے نااہل لیڈروں نے جو احتجاجی سیاست چلا رکھی ہے اس میں مسلمانوں کا سابقہ سنجیدہ ہندوؤں سے نہیں ہوتا۔ ان کا سابقہ صرف چھوٹے طبقہ کے غیر سنجیدہ افراد سے ہوتا ہے۔ یہی موجودہ تمام فرقہ وارانہ مسائل کی اصل جڑ ہے۔ جہاز میں دہلی کے ایک نوجوان تاجر محمد عثمان صاحب (6448281 .Tel) سے ملاقات ہوئی۔ وہ نہایت سنجیدہ آدمی ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ بزنس میں فائدہ کے ساتھ نقصان بھی پیش آتا ہے، چنانچہ وہ وقتی نقصان کی پروا کیے بغیر اپنے کاروبار کو منظم کرنے میں سرگرم ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو موجودہ دنیا میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ بزنس میں کامیابی کا راز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محنت لگن اور ایمان داری۔ پھر میں نے پوچھا کہ عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ مسلمان بزنس میں دوسرے سے پچھڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی خاص وجہ دو ہے۔ تعلیم کی کمی اور برادران وطن کی طرف سے تعصب اور تفریق کا معاملہ۔ یعنی ۵۰ فی صد ذمہ داری مسلمانوں پر ہے اور ۵۰ فی صد ذمہ داری ہندوؤں پر۔ عام طور پر مسلمان اسی ڈھنگ پر سوچتے ہیں۔ اور ہمارے دانشور اس کو متوازن نظریہ کہتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف خیالی نظریہ ہے۔ خدا نے یہ دنیا چیلنج کے قانون کے تحت بنائی ہے۔ وہ رکا وٹ جس کو بقیہ ۵۰ فی صد کہا جاتا ہے وہ فطری چیلنج کی بنا پر ہے نہ کہ متعصبانہ تفریق کی بنا پر۔ چیلنج کا یہ عنصر ہر جگہ موجود رہتا ہے۔ خواہ وہ انڈیا ہو یا پاکستان یا عرب مالک، ہر جگہ وہ کسی نہ کسی صورت میں پایا جا رہا ہے۔ اس " پچاس فی صد کے لیے ہمیں شکایت نہیں کرنا ہے بلکہ ایک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page