بمبئی کا سفر
Urdu book, p. 327
By Maulana Wahiduddin Khan
ساری دنیا میں اپنی تحریک کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ آشرم میں سوامی جی کے دفتر کے سامنے ایک خوب صورت بورڈ لگا ہوا ہے۔ اس پر ایک عالمی نقشہ ہے جس میں ہر ملک میں ہندوؤں کی تعداد بتائی گئی ہے۔ اس کے اوپر لکھا ہوا ہے ــــــــ تقریبا ایک بلین ہندو کہاں کہاں رہتے ہیں : Where nearly a billion Hindus live? یہ خوب صورت بورڈ ”ہندو ازم ٹوڈے“ کی طرف سے سوامی چیداند کو ۱۹۹۱ء میں اس موقع پر دیا گیا جب کہ سناتن دهرَم کے لیے ان کی خدمات کی بنا پر ان کو سال کا ہندو (Hindu of the year) ڈکلیئر کیا گیا۔ اس بورڈ میں بتایا گیا تھا کہ ہندو عالمی انسانی خاندان کا چھٹا حصہ ہیں۔ انڈیا میں ۹۳ فی صد ہندو ہیں۔ ہندوؤں کی مجموعی عالمی تعداد ۸۱۶ ملین ہے۔ تقریبا ۷۰ ملین ہندو مختلف ملکوں میں آباد ہیں۔ ہندو ازم ٹوڈے ایک ہفت روزہ ہے۔ اس کو ایک امریکی ہندو نکالتے ہیں۔ وہ کئی زبانوں میں چھپتا ہے۔ اس کی اشاعت کئی ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے دفاتر دنیا کے اکثر حصوں میں موجود ہیں۔ اس کا صدر دفتر امریکہ (ہوائی) میں ہے۔ ۶ دسمبر ۱۹۹۳ء کو صبح سویرے رشی کیش سے دہلی کے لیے واپسی تھی۔ صبح پانچ بجے میں بستر سے اٹھ گیا۔ فجر کی نماز آشرم میں اپنے کمرہ میں پڑھی۔ خیال آیا کہ شاید میں پہلا شخص ہوں جس نے گنگا کے کنارے آباد اس بستی میں خدا کے آگے سجدہ کیا ہو۔ اور یہاں لوگوں کی رحمت اور ہدایت کے لیے دعائیں کی ہوں۔ نماز سے فارغ ہو کر اٹھا تو ست سنگ سے لاؤڈ اسپیکر پر ہونے والے پرو چین کی آوازیں آ رہی تھیں ۔ بولنے والا ”صحت“ کا فلسفہ بتا رہا تھا کہ آپ کو چلنے چلنے میں انتخابی طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔ یہ نہیں کہ آپ جس کے ساتھ چاہیں بیٹھیں جس کے ساتھ چاہیں چلنے لگیں۔ اس نے کہا: جیسا من ہوگا ویسے بچار بنیں گے ، جیسا بچار ہوگا ویسا آپ کا جیون بنے گا۔ اپنے من کو ٹھیک کیجیے تاکہ بچار ٹھیک ہوں اور بچار کو ٹھیک کیجیے تاکہ آپ کا جیون سدھرتا چلا جائے۔ آخر میں ہری اوم، ہری اوم کی جاپ پرست سنگ ختم ہوا- یہ ست سنگ یہاں روزانہ کئی بار ہوتا ہے۔ اس کا سلسلہ صبح ۵ بجے شروع ہوتا ہے اور رات کو دیر تک جاری رہتا ہے۔ ہندوؤں نے اس طرح کے آشرم اور ادارے سارے ہندوستان میں بے شمار تعداد میں قائم

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader