Urdu book · اسفارِ ہند

بنگلور کا سفر

Urdu book, p. 361

By Maulana Wahiduddin Khan

آج ۱۵ اپریل کو دہلی ایر پورٹ پر ایک عجیب ہوائی حادثہ پیش آیا۔ ایئر انڈیا کا ایک جہاز دہلی سے پیرس کے لیے روانہ ہوا۔ اس پر ۲۷۱ آدمی سوار تھے۔ مگر اوپر اٹھتے ہی وہ چڑیوں سے ٹکرا گیا۔ کیونکہ اس کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے بلند پرواز چڑیوں (high bird movement) کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ اس ٹکراؤ سے جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے بیشتر پٹرول باہر گرادیا اور دوبارہ دہلی ایر پورٹ پر اتر آیا۔ ایک اخباری رپورٹر بچنے والے مسافروں سے ملا۔ ایک مسافر نے کہا کہ جیسے ہی جہاز اُڑا میں نے جہاز کے باہر اس کے پنکھ کے پاس دھواں دیکھا۔ میں فوراً کھڑا ہو گیا اور چلانا شروع کیا کہ روکو، روکو، یہاں آگ ہے ۔ ایک خاتون جو میرے قریب بیٹھی ہوئی تھیں انھوں نے مجھے یاد دلایا کہ یہ بس نہیں ہے بلکہ ہوائی جہاز ہے۔ مسٹر سیٹی نے ہنستے ہوئے یہ بات بتائی : Soon after taking off, we saw smoke outside the plane near the wing. I stood up spontaneously and started crying, 'Stop, stop, there is a fire!' The lady sitting next to me reminded it was not a bus but a plane. بس کو درمیان میں روکنا ممکن ہے، مگر ہوائی جہاز کو اس طرح درمیان میں روکنا ممکن نہیں۔ جہاز کے معاملہ میں ایسی غلطی کرنے والا کوئی نہیں ملے گا۔ مگر ایک اور معاملہ میں ایسی غلطی کرنے والے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page