ناگپور کا سفر
Urdu book, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
با تصویر مضمون سندر بن کے بارہ میں تھا۔ یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واقع بہت بڑا جنگل ہے۔ مضمون کو پڑھتے ہوئے اس جگہ پر پہنچا کہا جاتا ہے کہ سندر بن کا حوالہ مہا بھارت کی رزمیہ کہانیوں میں پایا جاتا ہے۔ مگر اس جنگل کا پہلا تاریخی اندراج ٹوڈر مل کی کتاب آئین اکبری میں ہے جو شہنشاه اکبر کے واقعات حکومت کو بیان کرتی ہے : The Sunderbans is said to have had mention in the epic tales of the Mahabharata but it found its first historical record in Todarmal's account in the Ain-i-Akbari, which records the rule of the great Emperor Akbar. (p. 16) اس کو پڑھتے ہوئے خیال آیا کہ دوسرے مذاہب کی کتابیں اہل علم کی نظر میں محض قصے کہانیاں ہیں ۔ جب کہ اسلام کا معاملہ یہ ہے کہ اس کی ہر چیز مکمل طور پر ایک تاریخی حقیقت ہے۔ اس فرق پر سوچتے ہوئے خیال آیا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی ایک رحمت ہے۔ اللہ نے دوسرے مذاہب کو علمی اعتبار سے غیر معتبر بنا دیا تا کہ انسان کے لیے دین حق کا انتخاب کرنا آسان ہو جائے ۔ دہلی سے ناگپور کے لیے انڈین ایرلائنس کی فلائٹ ٦۴۹ کے ذریعہ روانگی ہوئی ۔ جہاز کے اندر مطالعہ کے لیے آج کے اخبارات موجود تھے۔ ٹائمس آف انڈیا (۸ نومبر ۱۹۹۲) میں ایک خبر کی سرخی پر تھی که انڈین ایرلائنس کے ہواباز کی چوکسى نے ہوائی حادثہ کو بچالیا : IA pilot's alertness prevents crash. خبر میں بتایا گیا تھا کہ انڈین ایرلائنس کی فلائٹ نمبر ۷۶۰ گوا ایر فیلڈ میں داخل ہو کر نیچے اترنے والی تھی۔ مگر ایر ٹرافک کنٹرول کے زمینی دفتر کی طرف سے اس کو یہ پیغام ملا کہ تم ابھی نیچے نہ اترو، بلکہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر رہو۔ کیونکہ انڈین نیوی کا جہاز پرواز کرنے والا ہے۔ دوسری طرف ٹرافک کنٹرول نے انڈین نیوی کے جہاز سے کہا کہ وہ دو ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہ جائے۔ مذکورہ جہاز حسب ہدایت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ اچانک اس نے محسوس کیا کہ انڈین نیوی کا جہاز بھی غلط طور پر فضا میں بلند ہو کر تین ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا ہے۔ اور اب وہ بالکل اس کے سامنے ٹکراؤ کے راستہ (Collision course) پر ہے۔ عین ممکن تھا کہ ایک لمحہ بعد دونوں میں براہ راست تصادم ہو اور دونوں کے دونوں تباہ ہو جائیں ۔ لیکن گوا جانے والے جہاز کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے اچانک اپنا پاور بند کر دیا اور اس کا جہاز فی الفور ۳۰ فٹ نیچے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader