بنگلور کا سفر
Urdu book, p. 512
By Maulana Wahiduddin Khan
کسان اپنا گنا۔ بیل گاڑیوں پر لا کر لاتا تھا۔ اس کے بعد کرایہ کے ٹرک کے اوپر لدے ہوئے گنے سڑکوں پر دکھائی دینے لگے۔ اب کسان اپنا گنا اپنے ٹریکٹر پر لا دکر لاتا ہے۔ یہ ملک میں کسان کی ترقی کا ایک علامتی واقعہ ہے۔ بیل گاڑی کے بعد کسان کرایہ کے ٹرک استعمال کرتے تھے، اب انھوں نے خود اپنے ٹریکٹر خرید لیے ہیں جو پیداوار حاصل کرنے کا کام بھی کرتا ہے اور فصل کو لا کر بازار بھی پہنچاتا ہے۔ مودی نگر پہلے میرٹھ ضلع کا ایک حصہ تھا۔ اب وہ انتظامی اعتبار سے غازی آباد میں شامل کر دیا گیا ہے۔ یہاں، ۲۷ اپریل کو ایک بھیانک حادثہ ہوا۔ یوپی روڈویز کی ایک بس جو دہلی سے رڑکی جا رہی تھی، وہ مودی نگر پہنچی تو اس کے اندر ایک بم پھٹا۔ تقریبا ڈیرھ درجن آدمی مر گئے۔ بہت سے زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں گیارہ مہینہ کا ایک بچہ بھی شامل تھا۔ بم بس کے اگلے حصہ میں ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ باہر کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ ہندوستان ٹائمس (۲۹ اپریل) کے مطابق، کشمیر کے ایک عسکری گروہ اسلامی حرکت المومنین نے اس بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ (تباہ شدہ بس کی تصویر نیچے ملاحظہ فرمائیں) The mangled remains of the ill-fated UP Roadways bus (UP-15A-6693)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader