Urdu book · اسفارِ ہند

پٹنہ کا سفر

Urdu book, p. 548

By Maulana Wahiduddin Khan

میں رانا سانگا کو شکست ہوئی۔ اس کے بعد یہ علاقہ مغل سلطنت کے تحت آگیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جہاں گیر اور شاہ جہاں دونوں راجپوت ماؤں سے پیدا ہوئے تھے ۔ (15/495) راجستھان راجاؤں کی سرزمین رہی ہے۔ چنانچہ یہاں کثرت سے تعمیری یادگاریں ہیں جو دورِ قدیم کو یاد دلاتی ہیں۔ ذیل میں اسی قسم کی ایک خوبصورت عمارت کی تصویر دی جارہی ہے۔ یہ ادے پور کے پاس ہے۔ اس کو راج سمدر یا جے سمدر کہا جاتا ہے۔ ادے پور سے ڈھائی گھنٹہ کا سفر طے کرکے ہم لوگ بھیل واڑہ پہنچے۔ بھیل واڑہ میں میرا قیام یہاں کے سرکٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا۔ سرکٹ (circuit) کے معنی ہیں کھیرا۔ سرکٹ ہاؤس کا لفظ انگریزوں کے زمانہ میں رائج ہوا۔ انگریزی حکومت نے شہری مقامات پر ایک رقبہ مخصوص کر کے اس کے اندر بنگلہ نما مکانات بنائے تھے تاکہ انگریز عہدیدار اپنے دوروں کے وقت وہاں قیام کرسکیں۔ اس قسم کے مخصوص علاقے اب بھی ہر شہر میں موجود ہیں، اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page