پیش لفظ
Urdu book, p. 9
By Maulana Wahiduddin Khan
اس طرح کے واقعات کو دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام اور جدید انسان میں ٹکراؤ پیدا ہوگیا ہے، اور چونکہ جدید انسان طاقتور ہے۔ اس لیے اب اسلام کو باقی رکھنے کی شکل صرف یہ ہے کہ اسلام کو میدان سے ہٹا دیا جائے۔ حالانکہ یہ قیاس سراسر غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو ٹکراؤ پیدا ہوا ہے، وہ جدید انسان اور ”لاؤڈ اسپیکر“ کے درمیان ہے، نہ کہ ”جدید انسان“ اور ”اسلام“ کے درمیان۔ 10 جنوری 1985 غیر دانش مندانہ اقدام کا نتیجہ اکثر الٹا نکلتا ہے۔ دانش مندانہ اقدام کیا ہے۔ دانش مندانہ اقدام یہ ہے کہ بے لاگ انداز میں غور کر کے یہ سمجھنا کہ کون سا کام باعتبار انجام اچھا ہے یا برا۔ صرف جذبات کے تحت کوئی کام شروع نہ کرنا، بلکہ اپنے اقدام کے تمام پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے بعد آگے بڑھنا۔ اقدام کا ہر پہلو گہری سوچ کا نتیجہ ہو، نہ کہ محض جذبات کا نتیجہ۔ کام کرنے کے اس طریقے کو منصوبہ بند کام کہا جاتا ہے۔ منصوبہ بند کام کا اصول یہ ہے کہ پہلے سوچنا، اور پھر کرنا۔ جو آدمی کرنے کے بعد سوچے، وہ ایک غیر دانش مند آدمی ہے۔ اور جو آدمی کرنے سے پہلے سوچے، وہ ایک دانش مند آدمی۔ 11 جنوری 1985 کارل ٹرول (1975-1899) ایک جرمن سائنٹسٹ اور جغرافیہ داں ہیں۔ وہ 1960 سے 1964 تک انٹرنیشنل جغرافیائی یونین (IGU) کے صدر رہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ میری زندگی کا حاصل بحیثیت سائنٹسٹ اور جغرافیہ داں یہ ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ خالق کا شکر گزار ہو گیا ہوں: “The fruit of my life as scientist and geographer is to have become more and more deeply grateful to our Creator.”

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader