Urdu book · اوراقِ حکمت

اوراقِ حکمت

Urdu book, p. 142

By Maulana Wahiduddin Khan

فخر کا مزاج ختم کیا جائے اور دوبارہ ان کے اندر تواضع کا مزاج پیدا کیا جائے ۔ ہندوستان کی وزارت خوراک کے فیصلے کے تحت یہاں 10 ملین ٹن غلہ بطور بفر خوراک (buffer stock) رکھا جاتا ہے۔ مگر ہندوستان کے اس 10 ملین غلہ کو حفاظت کے ساتھ رکھنے کا انتظام نہیں ۔ چنانچہ غلہ چوری ہوتا ہے، چوہے کھا جاتے ہیں، کیڑے لگتے ہیں، برسات میں سڑ کر بے کار ہو جاتا ہے، وغیرہ ۔ اس کے خلاف ایک انگریزی اخبار نے مضمون لکھا جس کا عنوان تھا : Cut the system to size یعنی اتنا ہی غلہ رکھو جتنا انتظام کر سکتے ہو ۔ یہ اصول زندگی کے تمام معاملات کے لیے ہے۔ اگر لفظ بدل کر اس طرح کہا جائے تو وہ اصول ہے ۔ اپنے آپ کو حد واقعی کے اندر رکھو : Cut yourself to size انسان کی اکثر مصیبتیں صرف اس کا نتیجہ ہوتی ہیں کہ آدمی اپنے آپ کو حد واقعی کے اندر نہیں رکھتا۔ اگر لوگ اس اصول پر عمل کرنے لگیں تو زندگی کے اکثر مسائل اپنے آپ ختم ہو جائیں۔ 1985 جولائی 17 شاہ محمد اسماعیل دہلوی (1831-1779) نے اپنی کتاب تقویۃ الایمان میں لکھا تھا: ”اس شہنشاہ (باری تعالی) کی تو یہ شان ہے کہ ایک آن میں ایک حکم کن سے چاہے تو کرورڑوں نبی وجن و فرشتے ، جبریل او محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر پیدا کر ڈالے۔ یہ کتاب چھپی تو علما کی ایک فوج اس کے رَدّ میں اٹھ کھڑی ہوئی۔ علامہ فضل حق خیر آبادی (1861-1797) نے ایک کتاب لکھی، جس کا نام تھا امتناع نظر۔ اس میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page