اوراقِ حکمت
Urdu book, p. 186
By Maulana Wahiduddin Khan
(المقاصد الحسنہ ، حدیث نمبر 740)۔ یعنی شعبان کے مہینہ کو دوسرے مہینوں پر ویسی ہی فضیلت ہے جیسی فضیلت مجھ کو دوسرے انبیا پر۔ مہینوں میں سے کوئی مہینہ اگر افضل ہو تو یہ افضلیت سب سے پہلے رمضان کے مہینہ کو حاصل ہوگی۔ کیوں کہ قرآن سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن رمضان کے مہینہ میں اترا، اور جس مہینہ میں قرآن اترا اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ ایسی حالت میں کیسے یقین کیا جا سکتا ہے کہ کوئی مہینہ رمضان سے بھی زیادہ افضل ہوگا۔ 13 اکتوبر 1985 میزانیس جنگ کی ایک انگریزی کتاب 1985 میں پنگوئین بکس کے تحت چھپی ہے، جس کا نام ہے ”ہندوستان بے نقاب“ (Unveiling India)۔ مصنفہ نے ہندوستان میں عورتوں کے حالات کی تحقیق کے لیے ملک کے مختلف حصوں کا سفر کیا۔ بیدر میں ان کی ملاقات جلال الدین چنگیزی سے ہوئی۔ مصنفہ کے بیان کے مطابق، جلال الدین چنگیزی نے کہا کہ قرآن میں عورت کو فتنه بتایا گیا ہے، وہ جو مرد کو بہکائے اور اس کو مصیبت میں مبتلا کرے: In the Koran she is described as a fitna, one who tempts man and brings trouble (p. 30) یہ حوالہ صحیح نہیں۔ کیوں کہ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں جس میں عورت کو فتنه کہا گیا ہو۔ البتہ ایک حدیث ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 5096)۔ یعنی اپنے بعد میں نے سب سے زیادہ مضر فتنه جو مردوں کے اوپر چھوڑا ہے وہ عورتیں ہیں۔ حدیث کے الفاظ بتاتے ہیں کہ اس میں مستقبل کے بارے میں ایک پیشین گوئی کی گئی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader