17 اکتوبر 1985
Urdu book, p. 193
By Maulana Wahiduddin Khan
دعوت و تبلیغ کا مقصد لوگوں کو ”مسلم معاشرہ“ کی طرف بلانا نہیں ہے، بلکہ خدا کا پیغام پہنچانا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو خدا کے مقصد تخلیق سے باخبر کرنا ہے۔ 19 اکتوبر 1985 جنت صبر کے اُس پار ہے، مگر اکثر لوگ جنت کو صبر کے اِس پار تلاش کرنے لگتے ہیں۔ 21 اکتوبر 1985 ایک صاحب تھے۔ وہ کسی سابق نواب کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ نوابی تو ختم ہو چکی تھی، مگر ”پدرم سلطان بود“ (میرا باپ بادشاہ تھا) کی نفسیات ان کے اندر پوری طرح باقی تھیں۔ ان کی ایک لڑکی تھی۔ اس کا رشتہ کئی جگہ سے آیا مگر انھوں نے انکار کر دیا۔ کیوں کہ یہ رشتے ان کے خیال سے ان کے شایان شان نہ تھے، اور جس رشتہ کو وہ اپنے شایان شان سمجھتے تھے، وہ انھیں مل نہ سکا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی لڑکی کی شادی نہ ہوسکی۔ یہی کیس زیادہ بڑی شکل میں موجودہ زمانے کے مسلمانوں کا ہے مسلمانوں کی گزری ہوئی تاریخ نے ان کو ایک قسم کے احساسِ فخر میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس احساسِ فخر کا یہ نتیجہ ہے کہ کوئی چھوٹا کام انھیں اپنے شایانِ شان نظر نہیں آتا۔ ہمیشہ بڑے کام کی طرف دوڑتے ہیں، کیوں کہ وہی کام ان کو اپنے شایانِ شان نظر آتا ہے جس کو بڑے بڑے لفظوں میں بیان کیا جا سکتا ہو۔ اسی احساسِ فخر کی نفسیات نے موجودہ زمانے کے تمام مسلم رہنماؤں کی کوششوں کو بے نتیجہ بنا دیا۔ موجودہ زمانے میں جو بھی مسلم رہنما اُٹھا، اس نے ہمیشہ کسی بڑے کام کا نعرہ لگایا۔ ہر آدمی نے مینار پر کھڑا ہونا چاہا، کوئی بھی زمین پر کھڑا ہونے کے لیے تیار نہ ہوا۔ یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ بے شمار ہنگامہ خیز تحریکوں کے باوجود موجودہ زمانے میں مسلمانوں کی ملی تعمیر واقعہ نہ بن سکی۔ کیوں کہ حقیقی تعمیر کے لیے ہمیشہ چھوٹی سطح سے آغاز کرنا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader