پیش لفظ
Urdu book, p. 34
By Maulana Wahiduddin Khan
واقعات بتاتے ہیں کہ آنکھ والا وہ ہے، جو اپنے عروج میں زوال کا منظر دیکھے۔ جو اپنی بلند عمارتوں کو پیشگی طور پر کھنڈر ہوتا دیکھ لے ۔ مذہب کیا ہے، اس کی تعریف میں علم الانسان کے علما (anthropologist) کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ تاہم ان کی اکثریت نے عملی ضرورت (working purpose) کے لیے اس پر اتفاق کر لیا ہے کہ — مذہب مافوق الفطری قوتوں میں عقیدہ رکھنے کا نام ہے: The belief in power or powers superior to man دنیا کی تاریخ کے بالکل ابتدائی دنوں سے انسان کسی نہ کسی شکل میں ایک مذہبی مخلوق رہا ہے ۔ تقریباً بلا اختلاف وہ ایک خدا رکھتا تھا یا کئی خدا۔ جس کی طرف وہ حفاظت اور پناہ کے لیے دیکھ سکے۔ کبھی یہ خدا لکڑی کے بنے ہوئے ہوتے تھے، کبھی پتھر کے، کبھی جانوروں اور سانپوں کو خدا سمجھ لیا گیا۔ مگر بہر حال وہ انسان کی نظر میں خدا تھے۔ اس لیے انسان ضروری سمجھتا تھا کہ وہ ان کی پوجا کرے ۔ کیوں کہ مذہب ایک فوق الفطری طاقت کی پرستش کی صورت میں انسانی فطرت کے ڈھانچے میں مکمل طور پر پیوست ہے: Man has worshipped them, because religion, as represented in the worship of a supernatural power, is interwoven with entire fabric of human nature. (Encyclopedic Americana, 1961, V. XXIII, p. 354) موجودہ زمانہ میں مفکرین قانون کی بڑی تعداد تشکیک کی شکار ہے۔ مثال کے طور پر گسٹاو ریڈبرش (Gustav Radbruch, 1878-1949) اور اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader