Urdu book · اوراقِ حکمت

24 اپریل 1985

Urdu book, p. 85

By Maulana Wahiduddin Khan

صورت میں اس نے ایک مستقل ادارے کی شکل اختیار کرلی ہے اور لوگوں کی مخالفتوں کے باوجود وہ دن بدن ترقی کر رہا ہے۔ شاید تاریخ دوبارہ یہ منظر دیکھنے والی ہے ۔ ایک اُسوء القصص خدا کی مدد سے احسن القصص میں تبدیل ہو گیا ۔ 27 اپریل 1985 ٹائمز آف انڈیا (28 اپریل 1985) میں ایک رپورٹ چھپی ہے جس کا عنوان ہے: A lifetime of Encyclopedia اس رپورٹ میں مسٹر بنود کانون گو (عمر 73 سال) کے کام کی تفصیل چھپی ہے۔ وہ کٹک (اڑیسہ) کے رہنے والے ہیں۔ انھوں نے ایک اڑیا انسائیکلو پیڈیا تیار کی ہے، جو 75 جلدوں میں مکمل ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کام انھوں نے اپنی تنہا محنت سے 30 سال میں مکمل کیا ہے۔ مسٹر بنود کانون گو جب نوجوان تھے تو ان کے کان میں مہاتما گاندھی کی پکار آئی ۔ کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، اور بنیادی تعلیم ہی حقیقی تعلیم ہے۔ No nation grows without education, and basic education is real education. ان الفاظ سے مسٹر بنود کانون گو کے اندر شدید جذبہ ابھرا۔ انھوں نے اڑیا زبان میں انسائیکلو پیڈیا تیار کرنے کی مہم شروع کر دی۔ یہاں تک کہ 30 سال کی مسلسل محنت کے ذریعہ اس کو کامیابی تک پہنچادیا۔ مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسٹر بنود کانون گو نے اس مہم میں اڑیسہ کی ریاستی حکومت اور نئی دہلی کی مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی۔ مگر ان کو نہ ریاستی حکومت سے کوئی مدد ملی، اور نہ مرکزی حکومت سے ۔ اس کے باوجود مسٹر بنود کانون گو نے اپنے محدود ذرائع سے کام لیتے ہوئے اپنی مہم جاری رکھی، یہاں تک کہ اس کو اختتام تک پہنچادیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page