اوراقِ حکمت
Urdu book, p. 94
By Maulana Wahiduddin Khan
Soviet Union. This helped Stalin stimulate xenophobia among his people, and build an iron curtain around them. کلائڈ سنگر نے مزید لکھا ہے کہ اگر اس زمین پر شیطان کی ایک سلطنت ہوتی تو وہ اپنے نوجوان لوگوں میں سے ایک بہترین شخص کو اس کا سفیر نامزد کرتا تا کہ وہ اس کے اوپر پوری نظر رکھ سکے۔ کلائڈ سنگر کا یہ تبصرہ نہایت سخت ہے۔ میں پسند نہیں کروں گا کہ میں ایسا سخت تبصرہ کروں۔ تاہم میری پوری زندگی کا مطالعہ اور تجربہ یہ بتاتا ہے کہ موجودہ دنیا میں کامیابی کی سب سے اہم شرط حقیقتِ واقعہ کا اعتراف ہے۔ جو شخص اپنے اندر یہ حوصلہ رکھتا ہو کہ وہ حقیقتِ واقعہ کا اعتراف کرے، خواہ وہ اس کے موافق ہو یا اس کے خلاف، وہی موجودہ دنیا میں کامیاب ہوگا۔ اور جو شخص حقیقتِ واقعہ کے اعتراف پر راضی نہ ہو اس کو اس سے زیادہ بڑی چیز پر راضی ہونا پڑتا ہے، اور وہ یہ کہ وہ کبھی اپنی منزلِ مقصود کو نہ پہنچ سکے۔ 1985 مئی 10 ڈاکٹر جان ڈُن (Dr. John Donne) سترھویں صدی عیسوی کا ایک ممتاز انگریزی شاعر ہے۔ وہ 1572 میں پیدا ہوا اور 1631 میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کی قبر لندن میں ہے۔ انگریزی شاعری کا ایک دبستانِ فکر ہے، جس کو مابعد الطبیعاتی اسکول (metaphysical school of poetry) کہا جاتا ہے، جان ڈُن اسی دبستانِ فکر کا ممتاز شاعر شمار کیا جاتا ہے۔ وہ صوفیانہ مزاج کا آدمی تھا۔ اس کا ایک شعر ہے: Done is Undone یعنی ڈُن برباد ہوگیا۔ تاہم صوتی اعتبار سے Done is Undone کا دوسرا لفظی مطلب یہ لیا جا سکتا ہے کہ جو ہوا وہ نہیں ہوا۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ جس چیز کو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ہوگیا، وہ بھی اب تک ناکردہ (undone) پڑا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader