Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت سرمایہ حیات

Urdu book, p. 100

By Maulana Wahiduddin Khan

سچے لوگ وہ ہیں جو دونوں حالتوں میں یکساں طور پر مطمئن رہیں۔ مادی فراوانی ان کو تواضع کے رویہ سے نہ ہٹائے اور مادی تنگی ان کو شکایت اور بد دلی کی کیفیت میں مبتلا نہ کرے۔ دونوں حالتوں میں وہ یکساں طور پر مثبت نفسیات پر قائم رہیں۔ ایسی ہی مطمئن روحیں ہیں جو دنیا میں اعتدال کی روش پر قائم رہیں گی، اور یہی وہ روحیں ہیں جن کے لیے آخرت میں جنت کے دروازے کھولے جائیں گے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page