Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

ذریعہ سکون، نہ کہ ذریعہ تفریح

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

چیز ہے جس کو پورنا گرافی (pornography) کہا جاتا ہے۔ اس جنون نے جو مکروہ صورتیں اختیار کی ہیں ان میں سے ایک کاسمیٹک سرجری (cosmetic surgery) ہے۔ یعنی سرجری کے ذریعہ اپنے چہرہ کو مصنوعی طور پر خوبصورت بنانا۔ خوبصورت بنانے کی یہ تکنیک اپنی حقیقت کے اعتبار سے ایک مہنگی تدبیر ہے جس نے نئے نئے مسائل پیدا کر کے لاکھوں عورتوں کی زندگیوں کو غیر ضروری پیچیدگیوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ عورت اور مرد اگر فطرت کے نقشہ کے مطابق ، ایک دوسرے کو سکون کا ذریعہ سمجھیں تو ان کی زندگی جنت کی زندگی بن جائے لیکن تفریح کا ذریعہ سمجھنے کا یہ نتیجہ ہوا کہ اب عورت اور مرد دونوں بے سکونی کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس نے موجودہ زمانہ میں وہ عمومی برائی پیدا کی ہے جس کو ڈپریشن (depression) کہا جاتا ہے۔ فطرت سے انحراف انسان کے لیے ان مصیبتوں کا سبب بن گیا ہے۔ اب فطرت کی طرف واپسی انسان کو ان مصیبتوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ موجودہ بحران سے نکلنے کا اس کے سوا اور کوئی طریقہ نہیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page