عورت سرمایہ حیات
Urdu book, p. 145
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے ۔ پھر جب اُس نے جنا تو اُس نے کہا کہ اے میرے رب، میں تو لڑ کی جنی ہوں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ اس نے کیا جنا اور لڑ کا نہیں ہوتا لڑ کی کے مانند ۔ اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں ۔ پس اُس کے رب نے اُس کو اچھی طرح قبول کیا اور اس کو عمدہ طریقہ سے پروان چڑھایا اور زکریا کو اس کا سر پرست بنایا۔ جب بھی زکریا ان کے پاس حجرہ میں آتا تو وہ وہاں رزق پاتا۔ اُس نے پوچھا کہ اے مریم، یہ چیز تمہیں کہاں سے ملتی ہے۔ مریم نے کہا کہ یہ اللہ کے پاس سے ہے ۔ بے شک اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب رزق دے دیتا ہے (37-3:35) ۔ یہ رزق کیا تھا۔ وہ حکمت و معرفت کا رزق تھا۔ حضرت مریم نے اپنی زندگی کو خدا کے لیے وقف کر دیا تو خدا نے ان پر حکمت و معرفت کے خزانوں کے دروازے کھول دیے ۔ قرآن میں مزید ارشاد ہوا ہے: اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم ، اللہ نے تم کو منتخب کیا اور تم کو پاک کیا اور تم کو دنیا بھر کی عورتوں کے مقابلہ میں منتخب کیا ہے ۔ اے مریم ، اپنے رب کی فرماں برداری کرو اور سجدہ کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو ۔ یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کر رہے ہیں اور تم ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ اپنے قرعے ڈال رہے تھے کہ کون مریم کی سر پرستی کرے اور تم اس وقت ان کے پاس موجود تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے۔ جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم ، اللہ تم کو خوش خبری دیتا ہے اپنی طرف سے ایک کلمہ کیا۔ اس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا۔ وہ دنیا اور آخرت میں مرتبہ والا ہوگا اور اللہ کے مقرب بندوں میں ہوگا۔ وہ لوگوں سے باتیں کرے گا جب ماں کی گود میں ہوگا اور جب پوری عمر کا ہوگا ۔ اور وہ صالحین میں سے ہوگا۔ مریم نے کہا کہ اے میرے رب، مجھے کس طرح لڑکا ہوگا جب کہ کسی مرد نے مجھ کو ہاتھ نہیں لگایا ۔ فرمایا اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ جب وہ کسی کام کا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader