عورت سرمایہ حیات
Urdu book, p. 146
By Maulana Wahiduddin Khan
فیصلہ کرتا ہے تو اس کو کہتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتا ہے (42-47:3)۔ اے اہل کتاب، اپنے دین میں غلو نہ کرو اور اللہ کے بارے میں کوئی بات حق کے سوا نہ کہو۔ مسیح عیسیٰ ابن مریم تو بس اللہ کے ایک رسول اور اس کا ایک کلمہ ہیں جو اُس نے مریم کی طرف القا فرمایا اور اُس کی جانب سے ایک روح ہیں۔ پس اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور یہ نہ کہو کہ خدا تین ہیں۔ باز آجاؤ، یہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔ معبود تو بس ایک اللہ ہی ہے۔ وہ پاک ہے کہ اس کی اولاد ہو۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہی کا کارساز ہونا کافی ہے (4:171)۔ اور اسی طرح ارشاد ہوا ہے: اور کتاب میں مریم کا ذکر کرو جب کہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی مکان میں چلی گئی۔ پھر اُس نے اپنے آپ کو اُن سے پردے میں کر لیا۔ پھر ہم نے اس کے پاس اپنا فرشتہ بھیجا جو اس کے سامنے ایک پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا۔ مریم نے کہا، میں تجھ سے خدائے رحمان کی پناہ مانگتی ہوں اگر تو خدا سے ڈرنے والا ہے۔ اُس نے کہا، میں تمہارے رب کا بھیجا ہوا ہوں تا کہ تم کو ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔ مریم نے کہا، میرے یہاں کیسے لڑکا ہوگا جب کہ مجھ کو کسی آدمی نے نہیں چھوا اور نہ میں بدکار ہوں۔ فرشتے نے کہا کہ ایسا ہی ہوگا۔ تیرارب فرماتا ہے کہ یہ میرے لیے آسان ہے۔ اور تا کہ ہم اس کو لوگوں کے لیے نشانی بنا دیں اور اپنی جانب سے ایک رحمت اور یہ ایک طے شدہ بات ہے۔ پس مریم نے اس کا حمل اٹھا لیا اور وہ اس کو لے کر ایک دور کی جگہ چلی گئی۔ پھر دردِ زہ اس کو کھجور کے درخت کی طرف لے گیا۔ اُس نے کہا، کاش میں اس سے پہلے مر جاتی اور بھولی بسری چیز ہو جاتی۔ پھر مریم کو اُس نے اس کے نیچے سے آواز دی کہ غمگین نہ ہو ۔ تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے اور تم کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ ۔ اس سے تمہارے اوپر بھی پکی کھجوریں گریں گی۔ پس کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ پھر اگر تم کوئی آدمی دیکھو تو اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader