Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت سرمایہ حیات

Urdu book, p. 147

By Maulana Wahiduddin Khan

سے کہہ دو کہ میں نے رحمن کا روزہ رکھا ہے تو آج میں کسی انسان سے نہیں بولوں گی۔ پھر وہ اس کو گود میں لیے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئی۔ لوگوں نے کہا، اے مریم، تم نے بڑا طوفان کر ڈالا۔ اے ہارون کی بہن، نہ تمہارا باپ کوئی بُرا آدمی تھا اور نہ تمہاری ماں بدکار تھی ۔ پھر مریم نے اُس کی طرف اشارہ کیا۔ لوگوں نے کہا، ہم اس سے کس طرح بات کریں جو کہ گود میں بچہ ہے۔ بچہ بولا، میں اللہ کا بندہ ہوں۔ اس نے مجھ کو کتاب دی اور مجھ کو نبی بنایا۔ اور میں جہاں کہیں بھی ہوں اس نے مجھ کو برکت والا بنایا ہے۔ اور اس نے مجھ کو نماز اور زکوۃ کی تاکید کی ہے جب تک میں زندہ رہوں۔ اور مجھ کو میری ماں کا خدمت گزار بنایا ہے ۔ اور مجھ کو سرکش، بدبخت نہیں بنایا ہے۔ اور مجھ پر سلامتی ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا اور جس دن میں زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔ یہ ہے عیسیٰ ابن مریم، سچی بات جس میں لوگ جھگڑ رہے ہیں۔ اللہ ایسا نہیں کہ وہ کوئی اولاد بنائے ۔ وہ پاک ہے۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے (35:16-19) ۔ اسی طرح قرآن میں ارشاد ہوا ہے: اور ہم نے مریم کے بیٹے کو اور اس کی ماں کو ایک نشانی بنایا اور ہم نے ان کو ایک اونچی زمین پر ٹھکانا دیا جو سکون کی جگہ تھی اور وہاں چشمہ جاری تھا (23:50) ۔ اسی طرح فرمایا: اور عمران کی بیٹی مریم، جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی، پھر ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اپنے رب کے کلمات کی اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی، اور وہ فرماں برداروں میں سے تھی (66:12) ۔ مریم سریانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی بلند کے ہیں۔ مریم، والدہ مسیح ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے ساتھ اللہ نے ہر اعتبار سے معجزاتی معاملہ کیا۔ وہ ایک صالح خاتون کی خصوصی دعا کے نتیجے میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی تعلیم و تربیت تمام یہودی عبادت گاہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page