عورت سرمایہ حیات
Urdu book, p. 170
By Maulana Wahiduddin Khan
جاتا ہے۔ مثلاً کسی کے اندر سختی زیادہ ہے اور نرمی کم۔ کسی کے اندر غصہ زیادہ ہے اور برداشت کم، وغیرہ۔ اس کمی کو دور کرنے کا کام ہر عورت اور مرد کو خود کرنا پڑتا ہے۔ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنی کمی کو جانے اور اپنے شعور کو بیدار کر کے اس کو متوازن بنائے۔ جس طرح بڑھئی ایک لکڑی کو گڑھے کر اس کو اپنے مقصد کے مطابق بناتا ہے، اسی طرح ہر عورت اور مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شخصیت پر وہی عمل کرے جو بڑھئی ایک لکڑی کے اوپر کرتا ہے۔ وہ مسلسل احتساب کے ذریعہ اپنی کمیوں کو دریافت کرے اور غیر متوازن شخصیت کو متوازن شخصیت کی صورت میں ڈھالے۔ یہ کام ہر ایک کو کرنا ہے۔ اس عمل پر ہر ایک کی کامیابی کا انحصار ہے، عورت کی کامیابی کا بھی اور مرد کی کامیابی کا بھی۔ ہے، روت، نہیں، یہ، سی، اور، رہی، یہی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader