Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت معمارِ انسانیت

Urdu book, p. 19

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی ان آیتوں کو ترتیب وارلے کر یہاں درج کیا جاتا ہے۔ ان آیتوں کے مطالعہ سے عورت کے بارے میں وہ بنیادی تصویر واضح طور پر اور مستند طور پر سامنے آجاتی ہے جو اسلامی نظریہ حیات کے مطابق عورت کی تصویر ہے۔ ا۔ آدم اور حوا کی تخلیق قرآن میں عورت کا پہلا ذکر آدم اور اُن کی بیوی حوّا کے حوالہ سے آیا ہے۔ اس حصہ قرآن کا ترجمہ یہ ہے: اور ہم نے (تخلیق کے بعد) کہا کہ اے آدم، تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو اور اس میں سے کھاؤ فراغت کے ساتھ، جہاں سے چاہو۔ اور اس درخت کے نزدیک مت جانا ورنہ تم ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔ پھر شیطان نے اس درخت کے ذریعہ دونوں کو لغزش میں مبتلا کر دیا اور ان کو اس سے نکال دیا جس میں وہ تھے۔ اور ہم نے کہا، تم سب اُترو یہاں سے۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے۔ اور تمہارے لیے زمین میں ٹھہرنا اور کام چلانا ہے ایک مدت تک۔ پھر آدم نے سیکھ لیے اپنے رب سے چند بول تو اللہ اس پر متوجہ ہوا۔ بے شک وہ توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔ ہم نے کہا تم سب یہاں سے اُترو۔ پھر جب آئے تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو میری ہدایت کی پیروی کریں گے ان کے لیے نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے اور جو لوگ انکار کریں گے اور ہماری نشانیوں کو جھٹلائیں گے تو وہی لوگ دوزخ والے ہیں، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (39-2:35)۔ آدم اور حوّا کا یہ ذکر قرآن میں دوسرے مقامات پر بھی آیا ہے۔ مثلاً سورہ الاعراف رکوع 2 میں۔ قرآن کے ان بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تخلیق کی ابتداء میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page