Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت سرمایہ حیات

Urdu book, p. 201

By Maulana Wahiduddin Khan

میری کتاب مذہب اور جدید چیلنج پہلی بار علم جدید کا چیلنج کے نام سے 1964 میں لکھنو سے چھپی۔ یہ کتاب کافی مقبول ہوئی اور کئی زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے۔ عربی زبان میں یہ کتاب الاسلام متحدی کے نام سے شائع ہوئی۔ لوگوں کا مسلسل اصرار تھا کہ اس کتاب کا ترجمہ انگریزی میں شائع کیا جائے ۔ کئی لوگوں نے بطور خود اس کا انگریزی ترجمہ کرنے کی کوشش بھی کی، مگر وہ ناکام رہے۔ اس سلسلہ میں اہم سوال یہ تھا کہ اس کتاب میں کثرت سے انگریزی کتابوں کے اقتباسات ہیں۔ یہ تمام اقتباسات اردو ترجمہ کی صورت میں تھے ۔ دوسری زبانوں میں ترجمہ کے وقت کوئی مشکل پیش نہیں آئی تھی۔ کیوں کہ مترجمین کو خود بھی صرف ترجمہ کرنا تھا۔ لیکن انگریزی ترجمہ کی صورت میں ضروری تھا کہ ان تمام اقتباسات کی اصل موجود ہوں، کیوں کہ انگریزی کا دوبارہ انگریزی میں ترجمہ کرنا درست نہ تھا۔ کئی انگریزی داں افراد جنھوں نے کتاب کا ترجمہ کرنا چاہا، انھوں نے مجھ سے اصل انگریزی عبارت طلب کی۔ مگر مشکل یہ تھی کہ خود میرے پاس اصل کتابیں موجود نہ تھیں۔ میں نے یہ کتاب مذہب اور جدید چیلنج، لمبی مدت کے دوران لکھی تھی۔ اس کے لیے میں نے کئی سفر بھی کئے تھے۔ مختلف مقامات کی لائبریریوں یا مختلف اہل علم کے ذاتی کتب خانوں سے کتابیں لے کر اپنی کتاب تیار کی تھی۔ اب مجھے یہ بھی یاد نہ تھا کہ میں نے کون سی کتاب کہاں سے حاصل کی تھی۔ یہ معاملہ اتنا سنگین تھا کہ ذاتی طور پر میں نے سمجھ لیا تھا کہ میری اس کتاب کا انگریزی ترجمہ بھی نہ ہو سکے گا۔ فریدہ خانم نے میری فرمائش کے بغیر خود ہی خاموشی کے ساتھ یہ کام شروع کیا۔ انھوں نے رات دن ایک کر کے مختلف لائبریریوں میں ان کتابوں کی تلاش شروع کر دی۔ علی گڑھ کی آزاد لائبریری، دہلی کی پبلک لائبریری، دہلی یونیورسٹی اور دوسری یونیورسٹیوں کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page