تقسیم کار کا اصول
Urdu book, p. 220
By Maulana Wahiduddin Khan
کے لیے یہ ایک اعلیٰ مشن بھی ہے اور اسی کے ساتھ ایک بہتر جواب بھی۔ اسلام کے مطابق، عورت اور مرد دونوں یکساں طور پر عزت اور احترام کے مستحق ہیں۔ حقوق اور فرائض کے معاملہ میں بھی دونوں برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگر اس مساوات کا مطلب یہ نہیں کہ عورت اور مرد دونوں ایک ہی کام کریں۔ ہوائی جہاز میں عورتیں بھی ہوتی ہیں اور مرد بھی۔ اب اگر عورت اور مرد دونوں یہ اصرار کریں کہ ایک جو کام کرے گا وہی کام دوسرا بھی کرے گا تو جہاز پرواز نہیں کر سکتا۔ اور اگر وہ پرواز کی حالت میں ہو تو اس مساواتی نزاع میں جہاز تباہ ہو کر رہ جائے گا۔ حقیقت یہ ہے تقسیم کار فطرت کا ایک لازمی اصول ہے۔ ہماری پوری زندگی تقسیم کار کے اسی اصول پر چل رہی ہے۔ تقسیم کار کا یہ اصول جو عمومی سماجی زندگی میں مطلوب ہے وہی عورت اور مرد کے معاملہ میں بھی مطلوب ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اصل مطلوب چیز تقسیم کار ہے، نہ کہ صنفی مساوات (gender equality)۔ اسی فطری اصول کو اختیار کر کے وہ متوازن نظام بنایا جا سکتا ہے جس کے اندر عورت اور مرد دونوں اپنے فرائض ادا کریں۔ اور انسانی سماج کسی تضاد کا شکار ہوئے بغیر کامیابی کے ساتھ مسلسل چلتا رہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader