Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت معمارِ انسانیت

Urdu book, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

کے لیے ضروری ہے کہ معاملہ کو کاغذ پر لکھ لیا جائے ۔ تا کہ ایک فریق اگر معاملہ کے بارے میں ایسی بات کہے جس سے دوسرا فریق اتفاق نہ کرے تو کاغذی تحریر دونوں کے درمیان فیصلہ کی بنیاد بن سکے ۔ ایک مرد کے مقابلہ میں دو عورتوں کی گواہی کا سبب یہ نہیں ہے کہ عورت مرد کے مقابلہ میں کمتر حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ دراصل ایک فطری ضرورت ہے جس کا اظہار خود قرآنی آیت میں اس طرح کیا گیا ہے کہ اگر دونوں میں سے کوئی ایک بات کو بھول جائے تو دوسری عورت اس کو یاد دلا دے ۔ اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عورت اور مرد کو بعض پہلوؤں سے الگ الگ صلاحیتیں دی ہیں ۔ کوئی صلاحیت جو ایک میں ہے وہ دوسرے میں نہیں ۔ مثلاً مرد کے دماغ کی بناوٹ اور عورت کے دماغ کی بناوٹ میں فرق ہے ۔ مرد کا دماغ اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ ایک فوکس پر اپنی سوچ کو مرتکز کر کے ۔ جب کہ عورت کا دماغ فطری طور پر ایسا ہے کہ وہ بیک وقت مختلف چیزوں کے بارے میں سوچے ۔ اس بنا پر عورت کا فکری فوکس پھیل جاتا ہے ۔ جب کہ مرد کا فکری فوکس محدود رہتا ہے ۔ عورت اور مرد کے دماغ کا یہ فرق کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر دونوں کا تجربہ کر کے دیکھا جا سکتا ہے ۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، ماہنامہ الرسالہ، جون 2021، صفحہ 8، بعنوان : عورت اور مرد کا فرق ) اسی فطری فرق کی بنا پر یہ اصول رکھا گیا ہے کہ ایک مرد کی جگہ دو عورتیں گواہ بنائی جائیں تا کہ ایک عورت اگر اپنے فطری مزاج کی بنا پر معاملہ کو پوری طرح یاد نہ رکھ سکے تو دوسری عورت اس کی تلافی کر دے ۔ 5_ عورت اور مرد برابر قرآن میں ایک مقام پر اہل ایمان کی دعا بتائی گئی ہے ۔ اس دعا میں اہل ایمان نے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page