Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت معمارِ انسانیت

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

میں باپ دادا اور اوپر تک کی پشتوں کی بہن سگی ہوں یا سوتیلی سب شامل ہیں ۔ اور خالہ میں ماں اور نانی اور نانی کی نانی ، سب کی بہن تینوں قسم کی داخل ہیں۔ اور بھتیجی میں تینوں قسم کے بھائیوں کی اولاد اور اولاد کی اولاد سب داخل ہیں اور بھانجی میں تینوں قسم کی بہنوں کی اولاد اور اولاد کی اولاد داخل ہیں ۔ اسی طرح رضاعت کی بنیاد پر بھی کچھ رشتے حرام ہیں ۔ اور وہ دو ہیں ماں اور بہن ۔ یہ ساتوں رشتے جو نسب میں بیان ہوئے رضاعت میں بھی حرام ہیں ۔ یعنی رضاعی بیٹی اور پھوپھی اور خالہ اور بھتیجی اور بھانجی بھی حرام ہیں ۔ اسی طرح مصاہرت کی بنیاد پر بھی نکاح حرام ہوتے ہیں ۔ اس حرمت کی دو قسمیں ہیں ۔ اول وہ کہ ان سے ہمیشہ کے لیے نکاح ناجائز ہے اور وہ زوجہ کی ماں اور اُس زوجہ کی بیٹی ہے جس زوجہ سے تم نے صحبت کی ہو۔ لیکن اگر صحبت سے پہلے کسی عورت کو طلاق دے دو تو اُس کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے اور تمہارے بیٹوں کی عورتیں ہیں اور اس میں نیچے تک کے پوتوں اور نواسوں کی عورتیں داخل ہیں کہ ان سے کبھی نکاح درست نہیں ہو سکتا۔ دوسری قسم وہ ہے کہ ان سے ہمیشہ کے لیے نکاح کی ممانعت نہ ہو بلکہ جب تک کوئی عورت تمہارے نکاح میں رہے اُس وقت تک اُس عورت کی اُن قرابت والی عورتوں سے نکاح کی ممانعت رہے، سبب اُس عورت کو طلاق دے دی یا وہ مر جائے تو ان سے نکاح درست ہو جائے گا۔ اور وہ زوجہ کی بہن ہے کہ زوجہ کی موجودگی میں تو اُس سے نکاح نہیں ہو سکتا اور بعد میں درست ہے ۔ اور یہی حکم ہے زوجہ کی پھوپھی اور خالہ اور بھتیجی اور بھانجی کا (تفسیر عثمانی)۔ 11۔ بہتر تعلقات قرآن میں ارشاد ہوا ہے: اور تم ایسی چیز کی تمنا نہ کرو جس میں اللہ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر بڑائی دی ہے۔ مردوں کے لیے حصہ ہے اپنی کمائی کا اور عورتوں کے لیے حصہ ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page