Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت معمارِ انسانیت

Urdu book, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہم کو پر ہیز گاروں کا امام بنا ( 25:74 )۔ اس دعا کو اگر لفظ بدل کر کہا جائے تو وہ یہ ہوگی۔ اے خدا، میرے دل کی ٹھنڈک تقویٰ میں ہے۔ اے خدا، تو میرے بیوی اور بچوں کو متقی بناتا کہ اُن کو دیکھ کر میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔ میرا خاندان متقیوں کا خاندان بن جائے۔ ایک ماں اور ایک باپ، اگر وہ سچے خدا پرست ہیں تو اُن کو اس میں خوشی نہیں ہوسکتی کہ اُن کے بچے مادی چمک دمک میں جیتے ہوں۔ بلکہ اُن کی خوشی اسی میں ہوگی کہ اُن کے بچے خدا سے ڈرنے والے ہوں ۔ وہ خدا کے حکم کے مطابق، اپنی زندگی گزاریں ۔ ایسا ہی خاندان حقیقی معنوں میں خدا پرست خاندان ہے۔ اور وہ ماں اور باپ خوش قسمت ہیں جو ایسے خدا پرست خاندان کے سر پرست بنے ہوئے ہوں۔ 22۔ سیاسی ٹکراؤ نہیں قرآن میں ملکہ سبا کا ذکر ہے۔ وہ حضرت سلیمان کی ہم عصر تھی۔ یمن کے ساحلی علاقہ پر اس کی حکومت قائم تھی ۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا عہد ہر فلسطین کے علاقہ سے اڑ کر یمن کے علاقہ تک پہنچا۔ پھر واپس آ کر اُس نے ملکہ سبا اور اُس کی قوم کو خبر دی۔ اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنا ایک خط لے کر ہد ہد کے ذریعہ ملکہ سبا کی طرف روانہ کیا۔ اس سلسلہ میں قرآن کا بیان یہ ہے : ( سلیمان نے کہا کہ ) میرا یہ خط لے کر جاؤ۔ پھر اس کو ان لوگوں کی طرف ڈال دو۔ پھر اُن سے ہٹ جانا۔ پھر دیکھنا کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ ملکہ سبا نے کہا کہ اے دربار والو، میری طرف ایک با وقعت خط ڈالا گیا ہے۔ وہ سلیمان کی طرف سے ہے ۔ اور وہ ہے: شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے کہ تم میرے مقابلہ میں سرکشی نہ کرو اور مطیع ہو کر میرے پاس آجاؤ۔ ملکہ نے کہا کہ اے درباریو، میرے معاملہ میں مجھے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page