Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت معمارِ انسانیت

Urdu book, p. 45

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ ایک عمومی حکم کو بتاتی ہے۔ ازواج رسول کی حیثیت اس معاملہ میں ماڈل خواتین کی ہے۔ اُن کی زندگی امت کی دوسری خواتین کے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ازواج رسول کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ پیغمبر سے جو دینی احکام اور حکمت کی باتیں سنتی ہیں اُن کو نہ صرف خود گہرائی کے ساتھ قبول کریں بلکہ اُن کو دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائیں۔ اس آیت سے اسلام کی یہ اسپرٹ معلوم ہوتی ہے کہ ہر مسلم گھر کو ایک تعلیم گاہ بنا دیا جائے جس کی انچارج گھر کی خاتون ہو۔ گھر سے پورے سماج کا ایک یونٹ ہے۔ اگر ہر یونٹ اس اعتبار سے تعمیری رول ادا کرے تو پورا سماج ایک تعمیری سماج بن جائے گا۔ 27۔ خدا پرست عورتوں کی صفات قرآن میں خدا پرست مردوں اور خدا پرست عورتوں کی صفات بتاتے ہوئے ارشاد ہوا ہے: بے شک اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں ۔ اور ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں ۔ اور فرماں برداری کرنے والے مرد اور فرماں برداری کرنے والی عورتیں ۔ اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں ۔ اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں۔ اور صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں۔ اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں۔ اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں۔ اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور یاد کرنے والی عورتیں۔ ان کے لیے اللہ نے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ کسی مومن مرد یا کسی مومن عورت کے لیے گنجائش نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملہ کا فیصلہ کر دیں تو پھر ان کے لیے اس میں اختیار باقی رہے۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا (33:35-36)۔ ان آیتوں میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک مرد یا ایک عورت کو جیسا دیکھنا چاہتا ہے وہ کیا ہے۔ وہ حسب ذیل دس صفات ہیں— اسلام، ایمان، قنوت، صدق، صبر، خشوع،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page