عورت معمارِ انسانیت
Urdu book, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
انسان اپنے آغاز کے اعتبار سے سب کے سب ایک ہیں۔ ان میں امتیاز کی اگر کوئی بنیاد ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ کون اللہ سے ڈرنے والا ہے اور کون اللہ سے ڈرنے والا نہیں ۔ اور اس کا بھی صحیح علم صرف خدا کو ہے، نہ کہ کسی انسان کو۔ 32_ جنت میں رفاقت قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ جنت میں داخلہ کے مستحق قرار پائیں گے اُن کے ساتھ یہ مزید انعام کیا جائے گا کہ ان کے قریبی رشتہ دار، اگر وہ صالح ہوں تو ان سب کو ایک ساتھ رہنے کا موقع دیا جائے گا تا کہ اُن کی خوشیوں میں اضافہ ہو۔ اس سلسلہ میں قرآن میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل ہوا ہے: اور جو لوگ ایمان لائے اور اُن کی اولاد بھی ان کی راہ پر ایمان کے ساتھ چلی، اُن کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی جمع کر دیں گے، اور اُن کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے۔ ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہوا ہے (52:21)۔ قرآن کی اس آیت میں اہل جنت کے لیے ایک خصوصی انعام کا ذکر ہے۔ وہ یہ کہ اگر کچھ لوگ اپنے اعمال کے نتیجہ میں جنت کے اونچے درجہ میں جگہ پائیں اور اُن کے قریبی رشتہ دار اُس سے کم درجہ کی جنت کے مستحق ٹہھرے ہوں تو اُن کے ساتھ یہ خصوصی انعام کیا جائے گا کہ نیچے والوں کے درجہ کو اپ گریڈ (upgrade) کر کے اوپر کے درجہ میں پہنچا دیا جائے گا تا کہ وہ اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر جنت میں رہ سکیں۔ یہ خدائی قانون ایک بہت بڑا انعام ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ اگر کسی عورت کا شوہر مر جائے اور بیوی دنیا میں زندہ رہے تو بیوی کو غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔ اِس کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے بقیہ ایام میں زیادہ سے زیادہ خیر کا عمل کرے تا کہ اِس کو موت کے بعد جنت میں زیادہ اعلیٰ درجہ مل سکے۔ اس کے بعد یہ ہوگا کہ خدا اِس کے شوہر کے درجہ کو آپ گریڈ کر کے شوہر اور بیوی دونوں کو ایک ساتھ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader