عورت معمارِ انسانیت
Urdu book, p. 52
By Maulana Wahiduddin Khan
رہنے کا موقع عطا فرمائے گا۔ 33۔ دونوں کا انعام برابر قرآن میں ارشاد ہوا ہے : بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کو قرض دیا ، اچھا قرض ، وہ اُن کے لیے بڑھایا جائے گا اور اُن کے لیے با عزت اجر ہے (57:18)۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کو قرآن میں بتایا گیا ہے کہ وہ گویا کہ اللہ کو قرض دینا ہے۔ یہ قرض آخرت میں بہت بڑے اضافے کے ساتھ ہر ایک کو لوٹایا جائے گا۔ اس عمل کا تعلق مردوں سے بھی ہے اور عورتوں سے بھی۔ دونوں ہی کے لیے یہ خوش خبری ہے کہ وہ موجودہ دنیا میں اللہ کے لیے اپنا مال خرچ کریں ، اور پھر آخرت میں بہت زیادہ اضافہ کے ساتھ وہ اُن کو واپس ملے ۔ قرض حسن یا خدا کے لیے قرض دینا دراصل اُس انفاق مال کا با عزت نام ہے جو دعوت الی اللہ کے مقصد کے لیے دیا جائے۔ دعوت کا کام خالص خدائی کام ہے۔ اُس کے ساتھ کوئی بھی دنیوی غرض وابستہ نہیں ہوتی ۔ وہ صرف اس لیے کیا جاتا ہے کہ بندوں کے اوپر خدا کی حجت تمام ہو۔ اسی لیے ایسے مالی انفاق کو قرض حسن کا نام دیا گیا۔ 34۔ قریبی دشمن قرآن میں ارشاد ہوا ہے : اے ایمان والو ، تمہاری بعض بیویاں اور بعض اولاد تمہارے دشمن ہیں ، پس تم اُن سے ہوشیار رہو ، اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر کرو اور بخش دو تو اللہ بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے (64:14)۔ قریبی رشتہ دار کا معاملہ بے حد نازک معاملہ ہوتا ہے۔ مختلف اسباب سے ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کسی برائی کو صرف اس لیے کر ڈالتا ہے کہ اپنے قریبی رشتہ داروں کے دباؤ کی وجہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader