Urdu book · عورت معمارِ انسانیت

عورت سرمایہ حیات

Urdu book, p. 70

By Maulana Wahiduddin Khan

مرد اور عورت دونوں کو مل کر دنیا میں جو کام کرنا ہے وہ بے حد صبر آزما کام ہے۔ وہ ایک پرمشقت جد و جہد ہے۔ اس پرمشقت جد و جہد کو خوشگوار بنانے کے لیے عورت اور مرد کے اندر ایک دوسرے کے لیے محبت رکھ دی گئی ہے۔ یہی الفت اور محبت کسی انسانی سماج کو مستحکم سماج بناتی ہے۔ اجتماعی زندگی میں الفت اور محبت کی حقیقت چپکانے والے مادہ (adhesive) کی ہے۔ اگر یہ الفت اور محبت ختم ہو جائے تو خاندان اور سماج دونوں انتشار کا شکار ہو کر رہ جائیں۔ کامل قربت (total communion) صرف شوہر اور بیوی کے درمیان قائم ہوتا ہے۔ 14۔ سب سے افضل متاع پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرو: اِتَّقُوا اللَّهَ فِي النِّسَاءِ (سنن ابوداؤد، حدیث نمبر 1905)۔ ایک اور روایت میں ہے کہ دنیا کی چیزوں میں سے کوئی چیز نیک بیوی سے بہتر نہیں : لَيْسَ مِنْ مَتَاعِ الدُّنْيَا شَيْءٌ أَفْضَلَ مِنَ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ (سنن ابن ماجه، حدیث نمبر 1855)۔ مرد اپنی تخلیق کے اعتبار سے ایک ادھوری شخصیت کی حیثیت رکھتا ہے۔ عورت کے ساتھ مل کر اُس کی شخصیت مکمل ہوتی ہے۔ یہی معاملہ خود عورت کا بھی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو ہر عورت اور ہر مرد خود اپنے تجربہ کے ذریعہ سمجھ سکتا ہے۔ اس اعتبار سے عورت اور مرد کی باہمی رفاقت زندگی کی ایک لازمی ضرورت ہے۔ مگر اس رفاقت کو نبھانے کے لیے کوئی جبورانہ بندھن موجود نہیں ۔ یہی وہ پہلو ہے جو دونوں کے درمیان باہمی رفاقت کو نبھانے کے لیے خدا کے خوف کو ضروری بنا دیتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ اس رفاقت کی کامیابی کے لیے ضرورت ہے کہ دونوں کے اندر اُس کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page