Urdu book · عظمتِ اسلام

پیغمبر کا طریقِ کار

Urdu book, p. 117

By Maulana Wahiduddin Khan

ربانی حکمت ہے جو فلاح اور کامیابی کا ایک بے خطا نسخہ ہے۔ جو لوگ اس کو اختیار کریں وہ کبھی بھی اس دنیا میں ناکامی سے دوچار نہیں ہو سکتے۔ مشکل انتخاب کو لینے میں اپنی طاقت بے فائدہ طور پر ضائع ہوتی ہے مسئلا کی سنگینی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک مسئلے کے ساتھ بہت سے اور مسائل جڑ جاتے ہیں۔ چیزیں اپنی حد میں نہ رہ کر حد سے تجاوز کرنے لگتی ہیں۔ جدوجہد کا نتیجہ زخمی رہنا سخت مشتبہ ہو جاتا ہے۔ تحریک میں غیر صالح عناصر داخل ہو جاتے ہیں۔ وغیرہ۔ اس کے برعکس آسان انتخاب لینا گویا ناممکن کو چھوڑ کر ممکن کا انتخاب کرنا ہے۔ ایسا انتخاب عمل کے نتیجہ خیز ہونے کی ضمانت ہے۔ وہ مسائل میں اضافہ کو روکنے والا ہے۔ اس میں ہر اگلا قدم آگے بڑھنے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ اس میں فطرت کے عوامل مددگار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ وہ ایک مسئلے کے ساتھ مزید مسائل پیدا کرنے کا سبب نہیں بنتا۔ انتخاب ایسیر در حقیقت فطرت کا اصول ہے یہ مثلاً روشنی کبھی ٹھہری ہوئی حالت میں نہیں رہتی۔ وہ ہمیشہ سفر کرتی ہے۔ مگر روشنی ہمیشہ مختصر ترین راستہ سے سفر کرتی ہے، یہی حال تمام واقعاتِ فطرت کا ہے۔ فطرت کی دنیا میں ہونے والا ہر عمل بہت سی صورتوں میں سے صرف وہ صورت اختیار کرتا ہے جو نسبتاً آسان اور سادہ ہو۔ حضرت عائشہ رضہ کا مذکورہ قول پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی پر صادق آتا ہے۔ آپ کی زندگی کے تمام واقعات دعوت، صبر، ہجرت، صلح، اعراض، اصلاح، دُعا جیسے عنوانات کے تحت جمع کیے جا سکتے ہیں، اور یہ سب کے سب مشکل کے مقابلہ میں آسان کو اختیار کرنے کی مثالیں ہیں۔ غزوہ احزاب کے موقع پر دشمنوں کا ایک بڑا لشکر مدینہ پر حملہ آور ہوا۔ مگر آپ نے مدینہ کے کنارہ خندق کھود کر ان کو دوسری طرف روک دیا اور جنگ و مقابلہ کی نوبت نہ آنے دی ۔ فتح مکہ کے موقع پر آپ نے نہایت راز داری کے ساتھ سفر کی تیاری کی اور خاموش سفر کر کے مکہ پہنچ گئے، تاکہ مکہ میں جنگ کے بغیر پر امن داخلہ ہو جائے ۔ اپنے دشمنوں پر قابو پانے کے بعد آپ نے انہیں قتل نہیں کیا بلکہ معاف کر دیا۔ کیونکہ قتل کی صورت میں قبائل میں انتقام کی آگ بھڑکتی اور نئی شدید تر صورتِ حال پیدا ہو جاتی۔ انتخاب ایسیر آپ کی پوری زندگی کا ایک جامع عملی عنوان ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page