عظمتِ اسلام
Urdu book, p. 125
By Maulana Wahiduddin Khan
مال (دینار) تم کو دے دوں تو کیا تم مجھ کو جانے دو گے، انھوں نے کہا کہ ہاں۔ اس کے بعد صہیب نے اپنی جیب سے تمام دینار نکالے اور انھیں قریش کے حوالے کر دیا۔ اب قریش نے ان کو چھوڑ دیا اور وہ چل کر مدینہ پہنچ گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ صہیب کی تجارت کامیاب رہی، صہیب کی تجارت کامیاب رہی ( ربح صہیب ربح صہیب) ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ اے ابو یحییٰ تمھاری تجارت کامیاب رہی، تمھاری تجارت کامیاب رہی ( ربح البیع یا ابا یحییٰ ، ربح البیع یا ابا یحییٰ) حیاة الصحابہ ۳۶۱/۱ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن اور غیر مومن کے درمیان اگر مال یا زمین وغیرہ کے بارے میں کوئی نزاع پیدا ہو تو مومن کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ حق کے نام پر فریق ثانی سے لڑ جائے اور اس کے نتیجہ میں اپنے آپ کو ہلاک کرلے۔ ایسے معاملات میں اسلام کا تقاضا یہ ہے کہ مال یا زمین کو فریق ثانی کے حوالے کر کے اپنی زندگی کو اس سے بچایا جائے ۔ کیوں کہ مومن کی زندگی ہر دوسری چیز سے زیادہ قیمتی ہے ۔ یہ داعی کا اخلاق ہے۔ داعی یہ چاہتا ہے کہ مدعو سے کوئی بھی مادی جھگڑا نہ چھیڑے ۔ حتیٰ کہ اگر کسی وجہ سے دونوں کے درمیان کوئی مادی جھگڑا چھڑ جائے تو داعی کو چاہیے کہ وہ یک طرفہ قربانی کے ذریعہ پہلی فرصت میں اس کو ختم کر دے تاکہ داعی اور مدعو کے درمیان معتدل تعلق بحال ہو سکے ۔ داعی اور مدعو کے درمیان نارمل تعلق کی ذمہ داری داعی کو قبول کرنا ہے۔ اس لیے داعی ہی کو یہ کوشش کرنا ہے کہ یہ تعلق کسی حال میں بگڑنے نہ پائے ، خواہ اس کے لیے داعی کو یک طرفہ قربانی کیوں نہ دینا پڑے ۔ علم کی غیر معمولی اہمیت جنگِ بدر میں اہل ایمان کو مکمل فتح حاصل ہوئی۔ دشمن فوج کے ستر آدمی مارے گئے اور ستر آدمی قیدی بنا کر مدینہ لائے گئے ۔ اس زمانہ میں مدینہ میں تعلیم نہیں تھی ۔ مگر مکہ میں تعلیم تھی ۔ چنانچہ کہ کے یہ قیدی قدیم معیار کے مطابق تعلیم یافتہ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا کہ ان میں سے جو شخص مدینہ کے دس لڑکوں کو پڑھنا لکھنا سکھادے گا۔ اس کی اس تعلیمی خدمت کو فدیہ قرار دے کر ہم اسے چھوڑ دیں گے ۔ چنانچہ کئی قیدی اس طرح رہا ہو کر کہ واپس گئے (السیرۃ النبویہ لابن کثیر ۵۱۲/۲)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader